قائداعظم ٹرافی کرکٹ 10 ویں وکٹ کےلئے 207 رنز کی شراکت بن گئی
کراچی بلیوز کیخلاف سرمد اور شہزاد کے درمیان207 رنز کی شراکت کی وجہ سے اسلام آباد نے367 کا مجموعہ پالیا۔۔
سرمدکی سنچری،شہزاد نروس نائنٹیز کا شکار،کراچی بلوز کیخلاف اسلام آباد کے367رنز، وائٹس نے پشاور کے سامنے11پر2وکٹیں گنوا دیں۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
قائد اعظم ٹرافی میںکراچی بلوز کیخلاف سرمد بھٹی اور شہزاد اعظم نے 10ویں وکٹ کیلیے207رنز کی شراکت بنا دی۔
اسلام آباد نے 367 کا مجموعہ ترتیب دیا، سرمد نے ناقابل شکست سنچری بنائی جبکہ شہزاد نروس نائنٹیز کا شکار بنے، فراز نے5 وکٹیں لیں، بلوز نے جوابی اننگزمیں تین وکٹ پر 176رنز بنالیے۔کراچی وائٹس نے دوسری باری میں11رنز پر2وکٹیں گنوا دیں، پشاور کے پہلی اننگز میں222 رنزپرآئوٹ ہوجانے کی وجہ سے اسے31 رنز کی برتری مل گئی، ملتان کیخلاف لاہور شالیمار نے7وکٹ گنواکر332 رنز جوڑ لیے، عمر صدیق168رنزکے ساتھ حریف بولرز کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں، سیالکوٹ کیخلاف راولپنڈی نے 6 وکٹ پر314رنز اسکور بورڈ پر سجادیے، عدنان محمود101رنزبنانے میں کامیاب رہے، باٹم سکس مرحلے میں کوئٹہ کیخلاف ریاض خیل کے 98رنزناٹ آئوٹ سے ایبٹ آباد کی ٹیم کو سنبھالا مل گیا، 50 پر 6 وکٹیں کھونے کے باوجود ٹیم163کا مجموعہ ترتیب دے کر27 رنز کی برتری لینے میں کامیاب رہی۔
تفصیلات کے مطابق قائد اعظم ٹرافی میں کراچی بلیوز کیخلاف سرمد اور شہزاد کے درمیان اختتامی وکٹ کیلیے207 رنز کی شراکت کی بدولت اسلام آباد نے367 کا مجموعہ پالیا، سرمد بھٹی147 پر ناقابل شکست رہے جبکہ شہزاد اعظم91 کی اننگز کھیل کر آئوٹ ہوئے، فراز احمد نے 5 وکٹیں لیں، بلوز نے جوابی اننگزمیں تین وکٹ پر 176رنز بنالیے، فخر زمان76رنز بناکر پویلین رخصت ہوئے جبکہ بابر آغا 67پر ناٹ آئوٹ ہیں، عماد وسیم نے تین وکٹیں لیں۔کراچی وائٹس نے دوسری باری میں11رنز پر دو وکٹیں گنوا دیں، پشاور کے پہلی اننگز میں 222 رنز پرآئوٹ ہونے کی وجہ سے اسے31 رنز کی برتری مل گئی تھی لہذا مجموعی سبقت ابھی 42رنز ہے، پشاور کی جانب سے گوہر علی64 اور مہران ابراہیم41 رنز بناکر نمایاں رہے۔
میر ابراہیم نے 4 اور خرم شہزاد نے3 وکٹیں لیں، وائٹس نے پہلی باری 253 پر تمام ہوئی،اختتامی چار پلیئرز مجموعے میں 28کا اضافہ ہی ممکن بناپائے، تاج ولی نے 88رنز کے بدلے 6 وکٹوں کا سودا کیا۔ملتان کے 210 رنز پر لاہور شالیمار نے7وکٹیں گنواکر332 رنز جوڑ لیے، عمر صدیق168رنزکے ساتھ حریف بولرز کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں،41 پر موجود مشتاق اقبال ان کا ساتھ نبھارہے ہیں، آغا سلمان نے پویلین واپس ہونے سے قبل 68رنز اپنے نام جوڑے، حاذق حبیب اللہ نے 3 جبکہ عامر یامین اور محمد رمیز نے2،2 پلیئرز کو قابو کیا۔سیالکوٹ سے میچ میں راولپنڈی نے جوابی اننگز میں 6وکٹ پر314رنز بنالیے، عدنان محمود101، اختر ایوب54 اور شعیب ناصر50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،سلمان علی نے 3 اور حسن علی نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین چلتاکیا، سیالکوٹ نے 194 رنز بنائے تھے۔
باٹم سکس مرحلے میں کوئٹہ کیخلاف ریاض خیل کی عمدہ بیٹنگ نے ایبٹ آباد کی ٹیم کو سنبھالا دے دیا، 50 پر 6 وکٹیں کھونے کے باوجود ٹیم 163 کا مجموعہ ترتیب دیکر 27رنز کی برتری لینے میں کامیاب رہی، ریاض98 پرناقابل شکست رہے، فیض اللہ نے 4، گوہر فیض نے3 اور محی الدین نے2 پلیئرزکوواپسی کے پروانے تھمائے، کوئٹہ نے دوسری کاوش میں2 وکٹ پر89 رنزجوڑ لیے،انھیں62 رنز کی سبقت حاصل ہے۔سرگودھا میں حیدرآباد کیخلاف فیصل آباد نے چار وکٹ پر 134رنزبنالیے، حمزہ ظہیر58 اور معظم حیات44رنز بناکر نمایاں رہے، فرحان ایوب نے 2 وکٹیں لیں،میچ کا ابتدائی دن خراب موسم کی نذر ہوگیا تھا۔