ملک میں سالانہ 30 ہزار افراد ٹریفک حادثات میں ہلاک ہو جاتے ہیں
اکثر روڈ حادثات کا شکار نوجوان ہوتے ہیں،شہری فٹ پاتھ چلیں، روڈ حادثات میں کئی ہزارافرادمعذورہوجاتے ہیں۔
شہری ٹریفک قوانین کے اصولوں پرعمل کریں ، ڈی آئی جی موٹروے کا ہمدرد یونیورسٹی میں سیمینارسے خطاب
روڈ حادثات کا اکثرشکار نوجوان ہوتے ہیں ملک میں سالانہ 30 ہزار سے زائد لوگ روڈ حادثات میں جاں بحق ہوتے ہیں اورکئی ہزارافراد مستقل معذوری کا شکارہوجاتے ہیں۔
ڈی آئی جی موٹروے ساوتھ زون علی شیرجاکھرانی نے موٹروے پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی کی افادیت اوراہمیت کواجاگر کرنے کے لیے ہمدرد یونیورسٹی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کیا۔
سیمینار میں ڈی آئی جی موٹر وے ساوتھ زون علی شیرجاکھرانی ،سید فرحان سیکٹر کمانڈر تھری اورموٹروے پولیس ساوتھ زون کی موبائل ایجوکیشن ٹیم انسپکٹرعمربن تفضل اورانسپکرجاوید زیدی نے ہمدرد یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات کوروڈ سیفٹی کی اہمیت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ روڈ سیفٹی کے بارے میں معلومات ہونا نہ صرف ڈرائیورز کے لیے بلکہ روڈ پرپیدل چلنے والوں کے لیے بھی اتنا ہی ضروری ہے روڈ پر چلنے والے افراد کو چاہیے کہ جب وہ روڈ پر چلیں تو فٹ پاتھ کا استعمال کریں اور روڈ پار کرتے وقت اوور ہیڈ برج یا زیبرا کراسنگ کا لازمی استعمال کریں۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی موٹروے علی شیر جکھرانی نے کہا کہ روڈ حادثات کا اکثر شکار 18 سے 29 سال کے نوجوان ہوتے ہیں کیونکہ نوجوان طبقہ اپنی آمدورفت کے لیے زیادہ ترموٹر سائیکل کا استعمال کرتے ہیں اور دوران موٹرسائیکل رائڈنگ انتہائی لاپروائی کا مظاہرہ کرتے ہیں،ہیلمٹ پہننے سے گریزکرتے ہیں۔
علی شیرجکھرانی نے مزید اپنے خطاب میں کہا کہ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سالانہ 30 ہزار سے زائد لوگ روڈ حادثات میں ہلاک ہوتے ہیں اورکئی ہزارافراد مستقل معذوری کا شکارہوجاتے ہیں لہٰذا ہمیں چاہیے کہ روڈ سیفٹی کے اصولوں پرخود بھی عمل کریں،اپنے گھروالوں اوردوست احباب کو بھی اس کی تلقین کریں، سیمینار کے دوران طلبہ وطالبات میں روڈ سیفٹی کے متعلق سوالات جوابات کا مقابلہ بھی رکھا گیا اوربہتر معلومات رکھنے والے طلبہ وطالبات میں انعام تقسیم کیے گئے۔