کراچی کے حالات میں تیزی سے بہتری آرہی ہےمائیکل ڈوڈمین

کراچی میں اطمینان سے رہتا ہوں اور دیگر لوگوں کو بھی بلا خوف و خطر یہاں رہنا چاہیے،مائیکل ڈوڈمین

چاہتے ہیں کہ سندھ کے عوام کا معیار زندگی بہتر ہو، امریکی قونصل جنرل فوٹو: اے پی پی/فائل

کراچی میں تعینات امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈوڈمین نے کراچی میں امن و امان کی صورت حال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے حالات میں بہتری آئی ہے۔

سندھی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکا کی جانب سے منعقدہ تقریب میں میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ کراچی میں رہ کر کوئی خوف محسوس نہیں کرتے اور نہ ہی کسی شخص کو کراچی میں رہنے میں کوئی خطرہ ہے، کراچی پولیس کے افسر چوہدری اسلم پر حملہ اور پولیس اہلکاروں کی ہلاکت قابل مذمت ہے، امریکا نے ہمیشہ ایسی کارروائیوں کی مذمت کی ہے، امریکی حکومت سندھ میں1600ملین ڈالر کے تعلیم، صحت اور دیگر عوامی منصوبوں پر کام کررہی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ سندھ کے عوام کا معیار زندگی بہتر ہو۔




مائیکل ڈوڈمین نے کہا کہ کراچی میں اطمینان سے رہتا ہوں اور دیگر لوگوں کو بھی بلا خوف و خطر یہاں رہنا چاہیے، انھوں نے کہا کہ سندھ کی تاریخ اور ثقافت پاکستان کی پہچان ہے، امریکی حکومت سندھ میں تعلیم، معیشت سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان سے تعاون کررہی ہے، پاکستانیوں کی بڑی تعداد امریکا میں مقیم ہے، انھوں نے کہا کہ سندھ میں تعلیم کی بہتری کیلیے مختلف پراجیکٹس پر کام کررہے ہیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ حکومت سندھ کی اولین ترجیح صوبے میں معیار تعلیم کو بہترکرنا ہے، ہماری کوشش ہے کہ صوبے میں خواندگی کی شرح خصوصاً لڑکیوں کی تعلیمی شرح میں اضافہ ہو، تقریب سے خطاب میں مقررین نے تعلیم کے معیار میں اضافے کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔
Load Next Story