عسکریت پسندوں کو ٹف ٹائم ملے گا غیر جمہوری قوتوں کو راستہ نہیں دینگے آصف زرداری
اعتزازحسن قومی ہیروہیں،پی پی پی شہداکی پارٹی ہے ،انتہاپسندوںکیخلاف سیسہ پلائی دیواربن جائیگی،اجلاس سے خطاب
حکومت کی نجکاری پالیسی پرکڑی نظررکھنے اور لوکل باڈیز انتخابات میں محنت کرنے کی ہدایت، پختونخوا کیلیے کمیٹی بنادی۔ فوٹو: فائل
سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے عہدیداروں اورپارٹی لیڈروںکے ایک اجلاس کی صدارت کی۔
یہ اجلاس زرداری ہائوس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میںپارٹی کے تنظیمی امور،لوکل باڈیز انتخابات اورعوام کو درپیش مسائل پرغورکیاگیا۔سابق صدرکے ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہاکہ اجلاس میںسابق صدرنے اس بات پرزوردیاکہ لوکل باڈیزانتخابات میںسخت محنت کی جائے۔سابق صدرنے ہنگومیں طالب علم اعتزازحسن کوزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انھیں قومی ہیروقراردیا۔ زرداری نے کہاکہ پی پی پی شہدا کی پارٹی ہے اور یہ عسکریت پسندوں اور انتہاپسندوںکے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیواربن جائے گی۔اجلاس میںراجا پرویزاشرف اوررضاربانی نے بھی شرکت کی۔سابق صدر نے پارٹی کے لیڈروںسے کہاکہ حکومت کی نجکاری کی پالیسی پرکڑی نظر رکھیں۔
سابق صدرنے پارٹی کی رکنیت سازی پرتوجہ دینے کی ہدایت بھی دی۔ انھوں نے کہاکہ مئی 2013ء میں انتخابات میں دھاندلی کے باوجود پارٹی نے جمہوری عمل کے جاری رہنے کے لیے اس کے نتائج قبول کیے تاکہ کسی کوجمہوری نظام کوپٹری سے اتارنے کاموقع نہ مل سکے۔ہم غیرجمہوری قوتوںکوراستہ نہیں دینگے۔اجلاس کے شرکا نے آصف علی زرداری کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔اجلاس میںسابق وزیراعظم گیلانی کے بیٹے علی حیدرگیلانی کی عدم بازیابی پرسخت تشویش کااظہارکیاگیا اورگیلانی خاندان کے ساتھ اس کڑے وقت میںکھڑے ہونے کا عہدکیاگیااورحکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ علی حیدرگیلانی کوفوری طور پر رہا کروائے۔پشاورسے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق زرداری نے خیبرپختونخوا میںبلدیاتی انتخابات کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے اسے فوری ط