داؤد ابراہیم پاکستان میں نہیںترجمان دفتر خارجہ
کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ داؤدابراہیم پاکستان میں نہیں اس حوالے سے بھارتی وزیرداخلہ کاالزام بےبنیادہے،ترجمان دفترخارجہ
بھارتی حکام پر واضح کرچکے ہیں کہ دائودابراہیم پاکستان میں موجودنہیں، تسنیم اسلم فوٹو : فائل
FAISALABAD:
پاکستان نے بھارت کا دعویٰ مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ دائودابراہیم پاکستان میں نہیں ہے۔
دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ہفتے کوبھارتی خبررساں ادارے سے گفتگو میں بھارتی وزیرداخلہ سشیل کمارشندے کے داؤد ابراہیم کی پاکستان میں موجودگی کے الزام پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی بھارت نے یہ مسئلہ اٹھایا تاہم ہم کئی مرتبہ بھارتی حکام پر واضح کرچکے ہیں کہ دائودابراہیم پاکستان میں موجودنہیں،اس حوالے سے بھارتی وزیرداخلہ کاالزام بے بنیادہے جسے ہم مستردکردتے ہیں۔