حکومت نے روایتی سرنج کی درآمد پر پابندی عائد کردی

 اسلام آباد: حکومت نے روایتی سرنج کی درآمد پر پابندی عائد کردی، وزارت تجارت نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے بیرون ملک سے روایتی سرنج منگانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ وزارت تجارت کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق 2 ملی لیٹر، 2.5 ملی لیٹر، 3 اور 5 ملی لیٹر کی سرنج کی درآمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

حکام کے مطابق روایتی سرنج دوبارہ استعمال ہونے کے باعث یہ پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ استعمال کے بعد قابل استعمال نہ رہنے والی  سرنجن کی درآمد پر ڈیوٹیز ختم کردی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے آٹو سرنج کی درآمد پر عائد ڈیوٹی ختم کردی گئی۔