رواں سیزن کینو کی پیداوار 23 ملین ٹن ہوجائیگی ہارویسٹ ٹریڈنگ

جامع حکمت عملی کے تحت نئی منڈیوں تک رسائی کیلیے اقدامات کی ضرورت ہے، اعظم اسحاق

نئی منڈیوں تک رسائی اورخیلجی ریاستوں کو پھل کی برآمد بڑھانے کیلیے اقدامات کی ضرورت ہے۔ فوٹو: فائل

رواں سیزن میں کینو کی قومی پیداوار2.3ملین ٹن تک بڑھ جائے گی جس سے مقامی منڈیوں میں کینو کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاشتکاروں کی آمدنی میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔

ہارویسٹ ٹریڈنگ کے سی ای او اعظم اسحاق نے اتوار کو ''اے پی پی'' سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کینو کی برآمدات کے فروغ کیلیے جامع حکمت عملی کے تحت نئی منڈیوں تک رسائی اورخیلجی ریاستوں کو پھل کی برآمد بڑھانے کیلیے اقدامات کی ضرورت ہے۔




انہوں نے کہا کہ ملک میں بہترین معیار کے پھل اور سبزیاں پیدا کی جاتی ہیں لیکن پراسیسنگ اور انفرااسٹرکچر کی ناکافی سہولتوں کی وجہ سے پیداوار کا بہت زیادہ حصہ کھیت سے منڈیوں تک پہنچتے پہنچتے خراب ہوجاتا ہے جبکہ برآمدات کا خاطر خواہ انتظام نہ ہوسکنے کی وجہ سے بھی کاشتکاروں کی آمدنی میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے۔
Load Next Story