سینٹرل کنٹریکٹ کرکٹرز 30 سے 35 فیصد اضافے کے خواہاں
نجم سیٹھی نے کرکٹرز کو معاوضے میں معقول اضافے کی یقین دہانی کرادی، ذرائع
کپتان مصباح الحق اور چند سینئرکھلاڑیوں کا پی سی بی کی عبوری کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی سے ملاقات میں شکوہ،ذرائع۔ فوٹو: فائل
پاکستانی کرکٹرز نے تنخواہوں میں30 سے35 فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق کپتان مصباح الحق اور چند سینئرکھلاڑیوں نے پی سی بی کی عبوری کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی سے ملاقات میں شکوہ کیا کہ پاکستان کی نسبت دیگر ملکوں میں معاوضوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ، نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں تلافی کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نئے سینٹرل کنٹریکٹ کیلیے فہرست کی تیاری شروع کرچکی ہے، معاہدوں کو 2ماہ میں حتمی شکل دیدی جائے گی،گزشتہ سال تنخواہوں میں 10 سے 15فیصد اضافہ کیا گیا تھا، اس بار بھی اسی شرح سے معاوضے بڑھائے جانے کی اطلاعات گردش میں تھیں۔ ذرائع کے مطابق کرکٹرز ٹیم کی غیر معیاری پرفارمنس کے باوجود اپنی تنخواہوں سے مطمئن نہیں اور 30سے 35 فیصد اضافہ چاہتے ہیں۔
کپتان مصباح الحق اور چند سینئر کھلاڑیوں نے پی سی بی کی عبوری کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی سے ملاقات میں کہا کہ دیگر ملکوں نے اپنے کھلاڑیوں کے معاوضوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے جبکہ ہماری صورتحال اس کے برعکس ہے۔ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی نے کرکٹرز کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی تنخواہوں میں معقول اضافہ کیا جائے گا۔ دوسری طرف یہ اطلاعات بھی ملی ہیں کہ نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کچھ سینئر کھلاڑیوں کو دھچکا لگ سکتا ہے کیونکہ بورڈ نئے اور نوجوانوں کرکٹرز کی زیادہ حوصلہ افزائی کی پالیسی اختیار کرنے پر غور کررہا ہے۔یاد رہے کہ پی سی بی کے سالانہ ایوارڈز کی تقریب مارچ میں کرائے جانے کا امکان ہے، اس موقع کارکردگی کی بنیاد پر نقد انعامات کے ساتھ سینٹرل کنٹریکٹ بھی دیے جاسکتے ہیں۔