عبوری کمیٹی میں 90 دن توسیع کا نوٹیفکیشن پاکستان کرکٹ بورڈ کو موصول
ظہیرعباس، نوید اکرم چیمہ، ہارون الرشید اور شہریارخان بدستور اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیتے رہیں گے
ظہیرعباس، نوید اکرم چیمہ، ہارون الرشید اور شہریارخان بدستور اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیتے رہیں گے ۔ فوٹو: فائل
عبوری کمیٹی میں 90 دن کی توسیع کا نوٹیفکیشن پی سی بی کو موصول ہوگیا،ارکان نے نجم سیٹھی کو دوبارہ چیئرمین بھی منتخب کرلیا۔
وزارت بین الصوبائی رابطہ نے وزیراعظم اور بورڈ کے چیف پیٹرن میاں محمد نواز شریف کی منظوری کے بعد عبوری کمیٹی میں 3 ماہ کی توسیع کردی تھی جس کا نوٹیفکیشن پی سی بی کو موصول ہوگیا،بورڈکی پریس ریلیزکے مطابق ظہیرعباس، نوید اکرم چیمہ، ہارون الرشید اور شہریارخان بدستور اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیتے رہیں گے جبکہ ان ارکین نے نجم سیٹھی کا دوبارہ بطور چیئرمین انتخاب بھی کرلیاہے۔پی سی بی آفیشل کے مطابق عبوری کمیٹی کی مدت ختم ہونے کے قریب تھی، اسی لیے وزیراعظم نے توسیع کردی۔ انھوں نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژنل بینچ کا فیصلہ رواں ہفتے متوقع ہے، ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ حکم امتناعی کے تحت چلنے والے عبوری کمیٹی کے چیئرمین کو آئندہ مکمل اختیارات کے ساتھ بورڈ کے معاملات چلانے کی اجازت ملے گی یا نہیں، موجودہ صورتحال میں تو نجم سیٹھی کوئی بھی بڑا فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔