کراچیفائرنگ اور پرتشدد واقعات 2 ہلاک 8 زخمی لیاری میں گینگ وار پر قابو نہ پایا جاسکا

بہار کالونی، کلاکوٹ، آٹھ چوک، رانگی واڑہ عزیرولاڈلا کے کارندوں کی فائرنگ سے گونج اٹھے،کھڈہ مارکیٹ میں ایک ہلاک،2زخمی

قائدآباد میں نالے سے لاپتہ معمرشخص کی لاش ملی،اورنگی اورسائٹ میں تیزدھارآلے کے وارسے4زخمی،ملیراور مچھرکالونی میں فائرنگ۔ فوٹو: فائل

لیاری گینگ کے دو گروپوں میں جاری تصادم پر قابونہیں پایاجاسکا، شہرمیں فائرنگ اورپرتشددواقعات کے دوران 2 افرادہلاک اور8زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لیاری میں اتوارکوبھی کالعدم پیپلز امن کمیٹی اورگینگ وار کے ملزمان ایک دوسرے کے خلاف مورچہ بندہوکر فائرنگ کرتے رہے،فائرنگ کی زدمیں آکر بغدادی کے علاقے لیاری کھڈہ مارکیٹ میں25سالہ شاہنوازکچھی ہلاک ہو گیا جسے سول اسپتال لایاگیاجبکہ کلری کے علاقے سرگوادبلوچ محلہ میں عذیر بلوچ کے کارندوں شیراز کامریڈاورشکیل بادشاہ خان کے کارندوں کی فائرنگ کی زدمیں آکر15 سالہ محمد زین بلوچ اور 15 سالہ سمیر ولد خدادادزخمی ہو گیا۔رات گئے چاکیواڑہ گلستان کالونی،بہار کالونی،ٹینری روڈ ، کلاکوٹ ، جھٹ پٹ مارکیٹ ، آٹھ چوک ، رانگی واڑہ گل محمد لائن ، جمن شاہ پلاٹ ، غریب شاہ اور فوٹو لائن کاعلاقہ شدید فائرنگ سے گونج اٹھا،دونوں گروپ ایک دوسرے پر اعوان گولے بھی داغ رہے تھے۔آخری اطلاعات تک دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا،علاقہ مکین گھروں میں محصور اور پولیس نے تھانے کے گیٹ بندکرکے وہاں محصور ہوگئی۔شہر میں امن قائم کرنے کے دعویٰ کرنے والے دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی خاموشی اختیارکررکھی تھی۔




قائدآباد کے علاقے میں مسافرروٹ ڈی سیون کے اسٹاپ کے قریب نالے سے معمرشخص کی لاش ملی جوکہ پراسرار طور پر ہلاک ہوگیاتھاجس کی شناخت 65 سالہ محمداللہ کے نام سے کی گئی جس کاذہنی توازن درست نہیں تھا،وہ مانسہرہ کالونی کا رہائشی اور 6 جنوری سے لاپتہ تھا۔وجہ موت معلوم نہیں ہوسکی۔ملیرکے علاقے میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے40سالہ حنیف زخمی ہوگیا،مضروب حساس ادارے کاسپاہی بتایا جاتاہے۔ڈاکس کے علاقے مچھرکالونی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 8سالہ ناصرزخمی ہوگیا۔سائٹ بی کے علاقے میں جھگڑے کے دوران تیزدھار آلے کے وار سے 30 سالہ سلیم اور40 سالہ فدا محمد زخمی ہوگئے ۔اورنگی ٹائون 12نمبرکے علاقے میں بروہی ہوٹل کے قریب بھی تیزدھار آلے کے وار سے22سالہ سلیم بلوچ اور23سالہ ہاشم بلوچ زخمی ہوگئے۔
Load Next Story