بغداد میں بم دھماکے 17 افراد جاں بحق فلوجہ میں بمباری
علاوی میں فوج میں بھرتی کیلیے آئے ہوئے نوجوان بس اسٹینڈپرکھڑے تھے کہ خودکش حملہ ہوگیا،11افرادجاں بحق،23 زخمی ہوئے
منصور میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق2زخمی ہوئے۔ فوٹو: رائٹرز
بغدادمیں مختلف واقعات میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق فوجی بھرتی مرکزپر خودکش کاربم دھماکے میں11افراد جاںبحق جبکہ23 زخمی ہوگئے ہیں۔ شہر کے علاقے علاوی میںفوجی بھرتی کے لیے آئے ہوئے نوجوان درخواستیںجمع کرانے کے بعدقریبی ٹیکسی اوربس اسٹینڈکے پاس جمع تھے کہ خودکش دھماکا ہوگیا۔ بغداد ہی کے علاقے کاظمیہ میںایک کاربم دھماکے میں 5افراد جاںبحق اور 14زخمی ہوگئے جبکہ ایک اورعلاقے منصورمیں ایک سڑک کنارے نصب بم کے پھٹنے سے ایک شخص جاںبحق اور2زخمی ہوگئے۔
ادھر صوبہ انبارمیں حکومتی دستوںاور باغیوںمیں گزشتہ 2ہفتوں سے جاری لڑائی میںاب تک 60 سے زائدافراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بین الاقوامی مبصرین نے فلوجہ اوررمادی میںکھانے پینے اور دیگراشیا کی قلت سے خبردارکیا ہے۔ سرکاری فوج کی فلوجہ اوررمادی میںالقاعدہ جنگجوئوںکے ٹھکانوںپر بمباری بھی جاری ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اس لڑائی کی وجہ سے 11ہزار سے زائدخاندان متاثرہوئے ہیں۔ کردستان کے وزیراعلیٰ مسعود بارزانی نے وزیراعظم نوری المالکی سے کہاہے کہ وہ انبارمیں تعینات فوج فوری واپس بلائیںاور عوام کے بنیادی حقوق کااحترام یقینی بنائیں۔