ایوارڈز سے سعید کے باہر ہونے پرعمران خان بھی حیران
تمام فارمیٹس کے میچ ونر کھلاڑی کے ساتھ یہ سب سے بڑی ناانصافی ہے،سابق کپتان
سابق کپتان عمران خان فوٹو ایکسپریس
آئی سی سی ایوارڈز سے سعید اجمل کے باہر ہونے پر عمران خان بھی حیران رہ گئے۔
سابق کپتان کا کہنا ہے کہ تمام فارمیٹس کے میچ ونر کھلاڑی کے ساتھ یہ سب سے بڑی ناانصافی ہے۔ ایک اور سابق قائد رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ایسے ایوارڈ کا کیا فائدہ جس کیلیے پرفارمر ہی منتخب ہی نہیں ہوتا۔ وقار یونس کا کہنا ہے کہ ایوارڈز کی نامزدگی کا طریقہ کار ہی میری سمجھ سے بالاتر ہے۔
تفصیلات کے مطابق آف اسپنر سعید اجمل کو آئی سی سی نے تین کیٹیگریز کیلیے منتخب کیا جس میں کرکٹر آف دی ایئر، ٹیسٹ کرکٹر اور ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈز شامل تھے، مگر بعد میں جب ان ایوارڈز کیلیے کھلاڑیوں کے ناموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تو سعید اجمل کو ایک ساتھ تینوں کیٹیگریز سے خارج کردیا گیا۔
جس پر پاکستان کے شائقین کرکٹ اور بورڈ نے شدید احتجاج کیا۔ سابق اسٹار آل رائونڈر اور کپتان عمران خان بھی سعید اجمل کے ایوارڈز سے باہر کیے جانے پر کافی حیران ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹوئنٹی 20 کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران عمران خان نے کہا کہ یہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں میچ ونرکھلاڑی کے ساتھ بہت بڑی نا انصافی ہے۔
سعیدکا ایوارڈز کیلیے نامزد نہ ہونا حیران کن ہے۔ رمیز راجہ نے کہا کہ میرے خیال میں سعید اجمل جیوری کی ناانصافی کا شکار ہوا اور یہ ایک سنجیدہ نوعیت کا کیس ہے، اس پر نظرثانی ضروری ہے کیونکہ اگر پرفامرز کو منتخب نہیں کیا جائے گا تب پھر ایوارڈز کی ساکھ باقی نہیں رہے گی۔
وقار یونس نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ یہ سسٹم کیسے کام کرتا ہے، ہوسکتا ہے کہ اس سسٹم پر نظرثانی کی ضرورت ہو کیونکہ 32 رکنی جیوری بہت بڑی ہوتی ہے، کارکردگی کی بنیاد پر سعید اجمل کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا یہ میرے لیے کافی حیران کن ہے۔