نیٹوسپلائی بحالیحکومت وفوج برابرکی ذمے دارہیںخرم دستگیر

لانگ مارچ بہت کامیاب ہے،فریدپراچہ،شرکت نہ کرنے والے زرداری کی ٹیم ہیں،طاہراشرفی

لانگ مارچ بہت کامیاب ہے،فریدپراچہ،شرکت نہ کرنے والے زرداری کی ٹیم ہیں،طاہراشرفی فوٹو ایکسپریس

مسلم لیگ ن کے رہنماخرم دستگیر نے کہاہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی میں حکومت، اس کی اتحادی جماعتیں اورفوج برابر کی حصے دارہیں۔ایکسپریس نیوز کے پروگرام تکرارکی میزبان نادیہ نقی سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کی 12 اپریل کی قراردادپرعمل نہ کرانا حکومت کی سفارتی نااہلی اوردیوالیہ پن ہے،حکومت اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی،8ماہ تک پاکستان کو تنہا کرکے پھروہیں کھڑی ہے،

احتجاج کے لیے سٹرکوں پربھی آناچاہیے مگرعوام نے ہمیں مینڈیٹ دے کر پارلیمنٹ میں بھیجاہے،ہم نے ہمیشہ پاکستان کے مفادکی بات کی ہے،آئندہ بھی پارلیمنٹ کے اندراحتجاج کریںگے۔جماعت اسلامی کے رہنمافریدپراچہ نے کہاکہ نیٹوسپلائی کے خلاف ہونے والالانگ مارچ بہت ہی کامیاب ہے،کارواں بڑھتاہی جا رہاہے،اسٹریٹ پاور بہت بڑی قوت ہے،جس نے اس کی طاقت کا مظاہرہ دیکھناہووہ چیف جسٹس پاکستان کی بحالی کودیکھ لے،نیٹوسپلائی ہماری نہیں امریکاکی ضرورت ہے اس کو امریکاکوخوش کرنے کے لیے بحال کیاگیاہے۔دفاع پاکستان کونسل کے طاہراشرفی نے کہاکہ ہم نے تو نواز شریف،عمران خان اورفضل الرحمٰن سمیت سب کواس لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دی تھی،


دعوت کے باوجودشرکت نہ کرنے والے صدرزرداری کی ٹیم ہیں۔تحریک انصاف کی رہنماعندلیب عباسی نے کہاکہ ہم لانگ مارچ میں اس لیے شامل نہیں ہوئے کیونکہ ہمارالائحہ عمل طے ہو چکا،ہم اپنے طریقے سے احتجاج کریں گے،اگر عدلیہ کی خود مختاری پرحملہ کیاگیاتوہم سونامی مارچ کریںگے۔

 
Load Next Story