نظام میں آنیوالی خرابیاں دور نہیں ہو سکیں متعدد علاقے کئی دنوں سے جزوی طور پر بجلی سے محروم

رواں ہفتے سے جاری تیز اور ہلکی بارشوں کے سلسلے کے بعد شہر میں بجلی کا بدترین بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ شدید ہورہا ہے.

رواں ہفتے سے جاری تیز اور ہلکی بارشوں کے سلسلے کے بعد شہر میں بجلی کا بدترین بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ شدید ہورہا ہے فوٹو : فائل

شہر کے تقریباً ہر علاقے میں بجلی کی تقسیم کے نظام میں آنے والی خرابیاں کئی کئی دن گزرجانے کے باوجود درست نہیں کی جاسکی ہیں۔

، مجموعی طور پر سیکڑوں کیبل فالٹس اور مقامی سطح کے ہزاروں فالٹس کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میںصرف چند گھنٹے بجلی فراہم کی جاسکی ہے یا بجلی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہے، ڈیفنس، کورنگی، لانڈھی، قائد آباد، ملیر، سعود آباد، شاہ فیصل کالونی، اورنگی ٹائون، لیاقت آباد، کیماڑی، شیریں جناح کالونی، اولڈ سٹی ایریا اور گارڈن بدترین متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں، تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے سے جاری بارشوں کے سلسلے کے بعد سے شہر میں بجلی کا بدترین بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ شدید ہوتا جارہا ہے۔


کے ای ایس سی کی تقسیم کے فرسودہ اور تقریبا ناکارہ نظام میں آنیوالی خرابیوں کو دور کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے اور شہر کے جن علاقوں میں بجلی کی فراہمی جاری ہے اس کی وجہ کے ای ایس سی کے انجینئرز کی اہلیت سے زیادہ خوش قسمتی سے تقسیم کے نظام میںخرابی کا نہ آنا ہے، ڈیفنس، محمود آباد، کورنگی، لانڈھی، قائد آباد، ملیر، سعود آباد، شاہ فیصل کالونی اور اورنگی ٹائون بدترین متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں جہاں 100سے زائد کیبل فالٹس اور لنکنگ کیبل فالٹس کی وجہ سے گذشتہ3دنوں کے دوران صرف چند گھنٹوں کیلیے فراہم کی گئی ہے۔

جبکہ رہی سہی کسر تاریں ٹوٹنے، جمپر لوز ہونے، پی ایم ٹی اور سب اسٹیشن میں آنے والے ہزاروں کی تعداد میں آنے والے فالٹس نے پوری کردی اور ان فالٹس کو درست کرنے میں کے ای ایس سی کے شکایتی مراکز کا عملہ تقریباً ناکام ہوچکا ہے، شہری شکایتی مراکز کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں،شاہ فیصل کالونی اور دیگر مقامات پرمشتعل شہریوں نے کے ای ایس سی کے عملے کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا تاہم کے ای ایس سی انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی ہنگامی اقدامات تاحال نہیں کیے گئے ہیں یا وہ بے اثر ہوگئے ہیں۔
Load Next Story