بالی ووڈ میں عام اور ایک جیسے کردار نہیں کرنا چاہتیپاؤلی دام

ایک ہی طرح کے کردار کرنے سے ہیروئن نہیں بنا جاسکتا،مرکزی کردار ملا تو بھی میں عام کہانی والی فلم نہیں کروں گی

بھارتی فلم انڈسٹری میں باہر کے کسی اداکار یا اداکارہ کے لیے جگہ بنانابہت مشکل ہے ، کسی کے تعاون کے بغیر یہاں تک پہنچی ہوں،اداکارہ ۔ فوٹو : فائل

2012میں فلم ہیٹ اسٹوری سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی بنگالی اداکارہ پاؤلی دام جس کی گزشتہ برس صرف ایک ہی فلم انکور اروڑا مرڈر کیس ہی سینما گھروں کی زینت بنائی گئی کا کہنا ہے کہ ایک اداکارہ کے طور پر میں فلم میں عام اور ایک ہی طرح کے کردار نہیں کرنا چاہتی مجھے علم ہے کہ ایک ہی طرح کے کردار کرنے سے ہیروئن نہیں بنا جاسکتا ۔

اس لیے میں ہمیشہ مختلف قسم کی فلمیں کرنا پسند کرتی ہوں اگر مجھے مرکزی کردار ملا تو بھی میں ایک جیسے کردار اور کہانی والی فلم میں کام کرنے پر راضی نہیں ہوں گی۔ پاؤلی کا کہنا ہے کہ ہیٹ اسٹوری کے بعد بہت سے فلمسازوں نے مجھے اپنی فلموں میں ایک ایسی نوجوان لڑکی جو انتقام لینے کیلے جسم کا استعمال کرتی ہے کے کردار کی آفرز کی تھیں جنھیں میں نے قبول نہیں کیا لیکن اب امید ہے کہ مجھے مزید اچھے کرداروں کی آفرز کی جائے گی ۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں باہر کے کسی اداکار یا اداکارہ کے لیے اپنی جگہ بنانا بہت ہی مشکل ہوتا ہے ۔ میرا کوئی گاڈ فادر نہیں ہے اور میں اس پر بہت خوش ہوں کہ میں کسی کی سپورٹ یا تعاو ن کے بغیر یہاں تک پہنچی ہوں پاؤلی کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں موجود لوگوں کو علم ہے کہ میں مختلف قسم کے کردار کرسکتی ہوں اور میرے پاس اس وقت بھی اچھی ہندی فلموں کی پیشکشیں موجود ہیں ۔

تاہم ان کے متعلق ابھی بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔ فلم ''ہیٹ اسٹوری'' کے سیکوئل کا حصہ نہ بنائے جانے کے سوال پر کہنا تھا کہ میں خود ہیٹ اسٹوری 2کا حصہ نہیں بننا چاہتی تھی اور یہ پہلے ہی طے ہوچکا تھا کہ میں سیکوئل میں کام نہیں کروں گی ایک سوال کے جواب میں پاؤلی نے کہا کہ رقص پر عبور رکھتی ہوں بنگالی فلموں میں بھی رقص کا مظاہرہ کرچکی ہوں جسے بہت پسند کیا گیا اب بنگالی فلم ''بھوتر بھوبیشیات'' کے ہندی ریمیک ''گینگ آف گھوسٹ جس کے ہدایتکار ستیش کوشک ہیں کے لیے آئٹم سانگ بھی عکس بند کروا چکی ہوں ۔




امید ہے شائقین کو آئٹم سانگ پر میری پرفارمنس پسند آئے گی اطلاعات کے مطابق ''ہیٹ اسٹوری'' کی اداکارہ پاؤلی دام ہدایتکار سبھاش سہگل کی رومانوی ہندی فلم ''یارا سلی سلی'' میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جب کہ بنگالی اداکار پارامبراتاچیترجی ہیرو کا رول ادا کریں گے۔ سبھاش سہگل کا کہنا ہے کہ جہاں تک مجھے علم ہے بنگالی فلموں کے دو بڑے اداکار پہلی مرتبہ بالی ووڈ کی کسی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں امید ہے ان دونوں کی اداکاری شائقین کو پسند آئے گی ۔ پاؤلی دام کا کہنا تھا کہ ہم دنوں حال ہی میں بنگالی فلم ہرکولیس سے فارغ ہوئے ہیں ۔

میرے لیے یہ خوشی کی بات ہے کہ بہت بڑی تعداد میں بنگالی فنکار بالی ووڈ میں آرہے ہیں اور ان کی کارکردگی بھی بہت اچھی ہے۔ ادھر پاؤلی دام اوراداکارہ ریتوپارناسین گپتا پہلی مرتبہ ہدایتکار سنجے ناگ کی فلم ''پاراپار'' میں ایک ساتھ جلوہ گر ہورہی ہیںموتی نندے کے ناول سے ماخوز فلم ''پاراپار'' میں پاؤلی دام اہم کردار ادا کررہی ہیں ۔ واضح رہے کہ 4اکتوبر1980کو مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں پیداہونے والی پاؤلی دام نے لوریٹوباوبازار اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور اسکالرشپ حاصل کیا میٹرک کے بعدپاؤلی نے یونیورسٹی اور کولکتہ کے ودیاساگر کالج میں داخلہ لیا اور کیمسٹری کے ساتھ گریجوایشن کی ڈگری حاصل کی بعدازاں اس نے راجابازار سائنس کالج سے کیمسٹری میں پوسٹ گریجوایشن کی پاؤلی کا کہنا ہے کہ اسے بچپن میں عام بنگالی بچوں کی طرح اداکرہ بننے کی بجائے کیمیائی محقق یا پائیلٹ بننے کا شوق تھا اور اسی نظریہ کے تحت تعلیم بھی حاصل کی۔

اوائل عمر میں ہی رقص کی تربیت حاصل کی تھی اور نوعمری میں ہی تھیٹر پر پرفارم کرنا شروع کردیا ۔واضح رہے کہ 33 سالہ اداکارہ2003 میں پہلی مرتبہ بنگالی ٹیلیویژن کی ایک ڈرامہ سیریل میں جلوہ گر ہوئی اس میں اس کی پرفارمنس کو سراہا گیا اور مزید ڈراموں میں کام کا موقع مل گیا اداکارہ کا کہنا تھاہے مجھے بنگالی ٹی وی سے اداکاری کے اصرار و رموز سیکھنے میں بہت مدد ملی جو آج اس کی فلمی زندگی میں کام آرہی ہے ۔
Load Next Story