ایف بی آرنے رواں ماہ کیلیے 1688ارب کاٹیکس ہدف مقررکردیا
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے لیے 583.9 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف مقرر کیا ہے ۔
ٹیکس وصولی کا سہ ماہی ہدف گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں26 فیصد زائد ہے۔ فوٹو: فائل
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے رواں ماہ کے لیے 168.8 ارب روپے جبکہ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی (جنوری تا مارچ 2014) کے لیے 583.9 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف مقرر کیا ہے ۔
تاہم پہلی ششماہی میں 40 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کے باعث ایف بی آر کو سہ ماہی ہدف سے کہیں زیادہ ٹیکس وصولیاں کرنا ہونگی۔ ''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق 583.9ارب روپے کاسہ ماہی ہدف گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 463.3 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں سے 26 فیصد زائد ہے۔ دستاویز کے مطابق اس سہ ماہی میں براہ راست ٹیکس (انکم ٹیکس) ہدف32.3فیصد کے اضافے سے 221.4 ارب، سیلز ٹیکس ہدف 25.9 فیصد کے اضافے سے 256.8ارب، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 33.6 فیصد کے اضافے سے 38.6ارب اور کسٹمز ڈیوٹی ہدف 6.5 فیصد کے اضافے سے 67.1 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے ۔
جبکہ رواں ماہ کے لیے انکم ٹیکس کا ہدف 51.8 ارب ہوگا جو جنوری 2013میں40.1 ارب روپے کی وصولیوں سے 29.3 فیصد زائدہے، ماہانہ سیلز ٹیکس ہدف 27.6فیصد کے اضافے سے 84.5ارب روپے مقرر کیا گیا ہے،گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں66.2 ارب کا سیلز ٹیکس جمع ہواتھا، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ہدف 12.2ارب روپے رکھاگیا ہے جو جنوری 2013 میں 8.9ارب کی وصولیوں سے 37.3 فیصد زائد، اس کے علاوہ رواں ماہ کے لیے کسٹمز ڈیوٹی کا ہدف20.2ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں17.4ارب روپے کی وصولیوں سے 16.1 فیصد زیادہ ہے۔ ایف بی آر حکام کے مطابق پہلی ششماہی میں40 ارب روپے سے زائد کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے، اس لیے ٹیکس کلیکشن اتھارٹی کو سہ ماہی ہدف سے کہیں زیادہ ٹیکس وصولیاں کرنا ہونگی۔