پروگرام ’’ڈارلنگ کورٹ‘‘ میں آج شاہ رخ خان کی پیشی ہوگی

شرمیلا فاروقی اس بار ’’ڈارلنگ‘‘میں ڈارلنگ بننے کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلیں گی

شرمیلا فاروقی اس بار ’’ڈارلنگ‘‘میں ڈارلنگ بننے کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلیں گی (فوٹو : ایکسپریس )

ایکسپریس نیوز میں اتوار کی شب آٹھ بجکر تین منٹ پر پیش کئے جانیوالے پروگرام ''ڈارلنگ'' میں ڈارلنگ کے مقبول سگمنٹ ''ڈارلنگ کورٹ'' میں اس بار بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی پیشی ہوگی۔


ڈارلنگ کورٹ میں کنگ خان کو خالد عباس ڈار کی جرح کا سامنا کرنا پڑیگا۔پروگرام میں بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ بیان کرینگے کہ ان کے خادم اعلیٰ پنجاب' پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ معروف شخصیت ریاض ملک اور پاکستانی ڈان سے کس نوعیت کے تعلقات ہیں ۔ پی پی پی کی رہنما شرمیلا فاروقی اس بار ''ڈارلنگ''میں ڈارلنگ بننے کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلیں گی۔

دریں اثناء وہ بیان کرینگی کہ حقیقی زندگی میں ان کی اصل ڈارلنگ کون ہے۔ بھارتی فلم ''قسمت کنکشن'' ساڈے نال کرلے تو پارٹی کو پیروڈی گیت کی شکل دی گئی جس کے بول ہیں ''ساڈے نال مل جا تو مولانا '' بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سیاسیکل ٹاک ' ٹاپ گیت اور جگنی میں ملکی سیاسی اورمعاشی صورتحال پر تبصرے شامل ہیں۔ یہ پروگرام سوموار کی صبح گیارہ بجے دوبارہ ٹیلی کاسٹ ہوتاہے۔
Load Next Story