ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں آج مصطفی قریشی مہمان ہونگے

پروگرام میں مصطفی قریشی نے میزبان ریمبو صاحبہ کے مختلف سوالات کے جوابات دینے کے ساتھ....

مصطفی قریشی (فوٹو : فائل )

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''ریمبو صاحبہ اور آپ ''کے اتوار والے شو میں پاکستان فلم انڈسٹری کے ''نوری نت'' مصطفی قریشی اور معروف ٹی وی اینکر سہیل وڑائچ مہمان ہونگے ۔


جس میں مصطفی قریشی جنہوں آج تک کبھی ڈانس نہیں کیا مگر ناظرین پروگرام میں پہلی مرتبہ ڈانس کرتے ہوئے دیکھ سکیں گے'جس پر انہوں نے ریمبو اور صاحبہ سے کہا کہ میں نے کبھی بھی ڈانس نہیں کیا مگر آپ کے مجبور کرنے پر ایسا کرنا پڑا ہے۔

پروگرام میں مصطفی قریشی نے میزبان ریمبو صاحبہ کے مختلف سوالات کے جوابات دینے کے ساتھ ذاتی زندگی کے بارے میں بھی کافی دلچسپ گفتگو کی جبکہ دوسرے مہمان سہیل وڑائچ بھی اپنے مخصوص انداز گفتگو سے پروگرام اور بھی زیادہ دلچسپ بنایا ۔ پروگرام میں گلوکارہ راگنی نے بھی اپنی آواز کا جادو جگا کر سماں باندھ دیا۔
Load Next Story