بھارت پولیو سے پاک ملک3سال سے کوئی کیس نہیں رسمی اعلان باقی
2011 میں پولیو کا صرف ایک کیس سامنے آیا تھا، 2009 میں یہ تعداد 741 تھی، عالمی ادارہ صحت 11فروری کو تصدیق کریگا
پولیو وائرس سے پاکستان، افغانستان، نائیجیریا متاثر ہیں جہاں اب تک موذی مرض کو کنٹرول نہیں کیا جاسکا، عالمی ادارہ صحت فوٹو: فائل
بھارتی حکومت نے ملک کو پولیو سے پاک قرار دیدیا ہے، بھارت میں پولیو کا آخری مریض 3 سال قبل رپورٹ کیا گیا تھا۔ بھارت کے وزیرصحت غلام نبی آزاد نے کا کہنا تھا کہ 3 سال سے ملک میں پولیوکا کوئی کیس سامنے نہیں آیا اورہمیں یقین ہے کہ مستقبل میں بھی کوئی کیس سامنے نہیں آئے گا۔
بھارت نے یہ کامیابی بڑے پیمانے پر مسلسل حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کے ذریعے حاصل کی ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں2011 میں پولیو کا صرف ایک کیس سامنے آیا تھا جبکہ2009 میں یہ تعداد 741 تھی۔ گزشتہ سال عالمی ادارہ صحت نے بھارت کو ان ممالک کی فہرست سے خارج کر دیا تھا جہاں پولیوکا اثر ہے۔ پاکستان، افغانستان اور نائیجیریا میں اب بھی پولیو موجود ہے یہ وہ ممالک ہیں جہاں پولیو وائرس ایک سے دوسرے میں منتقل ہو رہا ہے اور اب تک وہاں پولیو کے پھیلائو کو روکا نہیں جا سکا۔ اطلاعات کے مطابق اگرچہ بھارتی حکومت پیر کو ملک کو پولیوسے پاک ملک قرار دینے کا اعلان کر دیا تاہم عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او جانچ کے بعد بھارت کے اس اعلان پر11فروری کو ہی تصدیق کی مہر لگائے گا۔
عالمی ادارہ صحت کے نمائندے حمادجعفری کا کہنا ہے کہ نائیجیریا اور افغانستان سے بھی2014 میں پولیو کا خاتمہ ممکن ہوجائے گا، ابھی بھارت کیلیے خطرہ موجود ہے کیونکہ اس کے ہمسایہ ملک پاکستان میں پولیو ایک خطرناک مرض کی صورت میں موجود ہے۔ بھارت نے1970کی دہائی میں چیچک کو جڑ سے ختم کرنے کا کارنامہ انجام دیا تھا، اس کے بعد پولیو دوسری ایسی بیماری ہے جسے ویکسی نیشن کے ذریعہ مٹایا گیا ہے۔