ایکٹر ینا نے وینس کو رخصتی کا پروانہ تھما دیا
ٹائٹل فیورٹ سرینا ولیمز اور مینز سنگلز کے دفاعی چیمپئن نووک جوکووک نے ابتدائی میچز جیت لیے
ٹاپ سیڈ سرینا ولیمز نے نوجوان آسٹریلین پلیئر ایشلیگ بارٹی کو 6-2،6-1 سے باآسانی زیر کرلیا۔ فوٹو : فائل
آسٹریلین اوپن کے پہلے رائونڈ میں ہی ایکٹرینا ماکارووا نے 7 بار کی گرینڈ سلم چیمپئن وینس ولیمز کو رخصتی کا پروانہ تھما دیا۔
6 سیڈ پیٹرا کیوٹوا بھی ناکام رہیں،ٹائٹل فیورٹ سرینا ولیمز اور مینز سنگلز کے دفاعی چیمپئن نووک جوکووک نے ابتدائی میچز جیت لیے۔ تفصیلات کے مطابق سیزن کے پہلے گرینڈ سلم کا ابتدائی دن وینس ولیمز اور پیٹرا کیوٹوا کیلیے بھیانک خواب ثابت ہوا، امریکی اسٹار روسی حریف ایکٹرینا ماکارووا کو قابو کرنے میں ناکام رہیں، انھیں 2-6،6-4 اور6-4 سے شکست ہوگئی، 6 سیڈ جمہوریہ چیک کی کیوٹوا کو تھائی لینڈ کی غیرمعروف پلیئر لوکیشا کم کھم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، ان کی عالمی رینکنگ87 اور وہ پہلی مرتبہ کسی ٹاپ ٹین پلیئر کا سامنا کررہی تھیں، لوکیشا کی جیت کا اسکور 6-2 ، 1-6 اور6-4 رہا، کیریئر کی سب سے بڑی فتح پانے والی پلیئر دوسرے رائونڈ میں جرمنی کی مونابارتھیل سے مقابلہ کریں گی، جنھوں نے پہلی آزمائش میں چینی حریف ژینگ شوئی کو 7-6(7/4) اور6-3 سے مات دی،7 سیڈ سارا ایرانی کو جرمن پلیئر جولیا گوریجس نے 6-3 اور6-2 سے ہراکر ایونٹ سے باہر کردیا۔
ٹاپ سیڈ سرینا ولیمز نے نوجوان آسٹریلین پلیئر ایشلیگ بارٹی کو 6-2،6-1 سے باآسانی زیر کرلیا، وہ کیریئر کا 18واں گرینڈ سلم جیتنے کے لیے پُراعتماد ہیں،تیسرے رائونڈ میںپہنچنے کیلیے اب انھیں سربیا کی ویسنا ڈولولنس کا سامنا کرنا ہوگا، جنھوں نے پہلے مرحلے میں اسپینش حریف لارا آروبیرینا کو 2-6،6-2 اور6-4 سے زیر کیا،سلواکین پلیئر ڈنیلا ہنچووا نے انگلینڈ کی ہیتھر واٹسن کیخلاف 7-5،3-6 اور6-3 سے کامیابی حاصل کی۔ مینز سنگلز میں سیکنڈ سیڈ اور دفاعی چیمپئن نووک جوکووک نے لوکاس لیکو کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-3،7-6(7/2) اور6-1 سے پچھاڑ کر دوسرے رائونڈ میں جگہ بنالی، مقابلہ ایک گھنٹے 50 منٹ جاری رہا، تھرڈ سیڈ اسپینش پلیئر ڈیوڈ فیرر نے کولمبیئن حریف الیجاندرو گونزالز کو 6-3 ، 6-4 اور6-4 سے قابو کرلیا، 7سیڈ ٹوماس بریڈیچ نے قازقستان کے الیکسینڈر نیڈویوسوف کو 6-3 ، 6-4 اور6-3 سے ہرایا، رچرڈ گیسکوئٹ نے ڈیوڈ گوئز کو 7-5،6-4 اور6-1 سے شکست دے دی۔
6 سیڈ پیٹرا کیوٹوا بھی ناکام رہیں،ٹائٹل فیورٹ سرینا ولیمز اور مینز سنگلز کے دفاعی چیمپئن نووک جوکووک نے ابتدائی میچز جیت لیے