بھارت سے سیریز کیلیے بات چیت جاری ہےصدر ہاکی فیڈریشن
کھلاڑیوں کے انتخاب کااختیارٹیم مینجمنٹ سے واپس لے کرجلدکمیٹی تشکیل دے دیں گے
وفاقی بجٹ میں سالانہ 50 کروڑ مختص کیے جائیں، اختر رسول کی میڈیا سے گفتگو ۔فوٹو:پی پی آئی
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول کا کہنا ہے کہ بھارت سے ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر سیریز کیلیے بات چیت جاری ہے،ہماری خواہش ہے کہ پڑوسی ملک کی ٹیم پہلے یہاں آکر کھیلے،پلیئرز کے چنائو کا اختیار ٹیم مینجمنٹ کے بجائے سلیکشن کمیٹی کو سونپا جا رہا ہے۔
باہمی مشاورت سے جلد کمیٹی تشکیل دی جائے گی، ناراض اولمپئنز کو فیڈریشن میں مرضی کے عہدے دینے کو تیار ہیں، ان کا کہنا ہے کہ قومی کھیل کے معاملات سدھارنے کے لیے حکومت سے65 کروڑ روپے کی گرانٹ طلب کرلی، فوری طور پر15 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کرنے کے ساتھ وفاقی بجٹ میں سالانہ بنیادوں پر 50 کروڑ روپے بھی مختص کیے جائیں۔گذشتہ روز لاہور پریس کلب میں صدرارشد انصاری کے ہمراہ میٹ دی پریس میں اختر رسول نے کہا کہ ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر سیریز کے لیے بھارت سے رابطہ ہے، ہماری خواہش ہے کہ پہلے مرحلے میں بلو شرٹس پاکستان آئیں، اختر رسول نے کہا کہ کھلاڑیوں کے چنائو کا اختیار ٹیم مینجمنٹ کے بجائے سلیکشن کمیٹی کوسونپا جارہا ہے، باہمی مشاورت سے جلد کمیٹی تشکیل دے دی جائے گی۔ صدر پی ایچ ایف نے کہا کہ شہناز شیخ اور سمیع اللہ سمیت دیگر ناراض اولمپئنز کے گھرجاکرانھیں منانے کی کوشش کر چکا، ان سے کہا ہے کہ اپنی توانائیاں ہاکی میں بہتری لانے پر صرف کریں،ان ملاقاتوں میں انھیں فیڈریشن میں مرضی کے مطابق عہدوں کی پیشکش بھی کردی، انھوں نے مزید کہاکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن اس وقت شدید مالی مشکلات سے دوچار ہے۔
وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ کو بجھوائی جانے والی سمری میں کہاکہ معاملات کو چلانے کے لیے فوری طور پر 15 کروڑ روپے کی ضرورت ہے،وفاقی بجٹ میں50 کروڑ روپے مختص کرنے کا مطالبہ بھی کیاگیا ہے۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے گذشتہ دور میں کروڑوں روپے کی گرانٹ ملی جس کا آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے بھی آڈٹ کیا،موجودہ انتظامیہ کو بھی جو گرانٹ ملے گی اس کا مکمل حساب دیا جائیگا، کامن ویلتھ گیمز کے بعد ایشین گیمز میں بھی شرکت کے سیاہ بادل منڈلانے کے سوال پر اختر رسول نے کہا کہ پی ایچ ایف کو گرانٹ حکومت کی طرف سے ملتی ہے اس کی مرضی کے بغیر کوئی قدم نہیں اٹھا سکتے، حکومتی فیصلے کے منتظر ہیں، پُرامید ہوں کہ ایشین گیمز کے حوالے سے قوم کو خوشخبری ملے گی۔ ایک سوال پر اختر رسول نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ اسکول اور کالج کی سطح پرہاکی کومتحرک کروں، جب تک پڑھے لکھے کھلاڑی سامنے نہیں آئیں گے ہاکی کا سنہری دور واپس نہیں لایا جا سکتا، اس حوالے سے میری وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کامران مجاہد سے بھی ملاقات ہوئی جس میں انھوں نے مجھے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، صدر پی ایچ ایف نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے پنجاب یونیورسٹی میں جلد آسٹروٹرف بچھائی جائے گی۔