عوام کوتقسیم کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگےعمران
سندھ میں بیک وقت تین قسم کا بلدیاتی نظام عوام کیساتھ مذاق، طریقہ کار قابل مذمت ہے۔
سندھ میں بیک وقت تین قسم کا بلدیاتی نظام عوام کیساتھ مذاق، طریقہ کار قابل مذمت ہے۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل
ISLAMABAD:
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اوراس کے اتحادی سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈینس کے ذریعے صوبے کے عوام کو تقسیم کرنے کی سازش کر رہے ہیں جو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقامی حکومتوں کے نظام کے حق میں ہیں لیکن پیپلز پارٹی اور اتحادیوں نے جس طریقے سے یہ آرڈیننس جاری کیا اسکی پر زور مذمت کرتے ہیں، پیپلز پارٹی بلدیاتی آرڈیننس کو سیاسی لالچ کے طور پر استعمال کر رہی ہے، ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی کی اس سیاسی شعبدہ بازی کو یکسر مسترد کرتے ہیں، ایک صوبے میں بیک وقت تین قسم کا بلدیاتی نظام عوام کیساتھ مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکی جماعت سینئر آئینی اور قانونی ماہرین سے بھی مشاورت کر رہی ہے اور عوامی امنگوں کیخلاف کسی بھی قسم کا نظام قابل قبول نہیں ہو گا۔