رینجرزاورسی ٹی ڈی کی کارروائی کالعدم سندھ ریولوشن آرمی کے 4 دہشتگرد گرفتار
رینجرز اور سی ٹی ڈی کی پہلوان گوٹھ میں کارروائی، دہشتگردرینجرز پر حملوں میں ملوث
رینجرز اور سی ٹی ڈی کی پہلوان گوٹھ میں کارروائی، دہشتگردرینجرز پر حملوں میں ملوث ۔ فوٹو : فائل
سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی پولیس نے گلستان جوہرپہلوان گوٹھ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سندھ ریولوشن آرمی کے 4 دہشت گردوں کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کر لیے۔
سندھ رینجرز اورکاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے گلستان جوہر رابعہ سٹی کے قریب پہلوان گوٹھ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے4 دہشت گردوں سجاد علی چنہ عرف سجاد چنہ ولد گل محمد چنہ، محسن رضا چنہ عرف محسن چنہ ولدنیاز حسین چنہ ، نوشاد علی عرف صدام ولد سکندر علی اور اسلم بیگ ولد سجن خان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ ، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا۔
گرفتار دہشت گردوں کا تعلق سندھ ریولیوشن آرمی (ایس آر اے ) اصغر شاہ عرف سجاد گروپ سے ہے جو گروپ حال میں رینجرز کی موبائلز اور چوکیوں پر ہونے والے ہینڈگرنیڈ حملوں میں ملوث ہیں جس کے 13 دہشت گردوں کوبھی سی ٹی ڈی آپریشن ٹو پولیس گرفتارکرچکی ہے، ملزمان سندھ کی قوم پرست جماعتوں کے مسنگ پرسنز کے حوالے سے احتجاجی پروگراموں میں شرکت کرتے رہے ہیں.
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ مارچ 2020 میں نصراللہ پٹھان جمالی گوٹھ والے کو ساتھیوں کے ساتھ مل کرقتل کیا،29 فروری 2020 کوسجاد شاہ ودیگرکے ساتھ انسپکٹرعامرریاض پرفائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہو گیا،ایس آر اے نے اپنی فیس بک پیج پراس حملے کی ذمہ داری قبول کی۔
ملزمان اپنے سربراہ کمانڈر ایس آر اے سندھ اصغرشاہ کی زیرکمانڈ متعدد تخریبی ودہشت گردی کارروائیوں میں ملوث ہیں، گرفتاردہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی میں دہشت گردی،ایکسپلوزیوایکٹ اوردیگردفعات کے تحت 4 مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور دوران تفتیش مزید انکشافات متوقع ہیں۔