جمعہ کی چھٹی منسوخ سندھ میں آج تجارتی مراکز کھولنے کا اعلان

حکومت سندھ نے صوبے میں دو روز سیف ڈیز قرار دئیے تھے جس کے تحت ہر جمعہ اور اتوار کو کاروبار بند ہوتا ہے

حکومت سندھ نے صوبے میں دو روز سیف ڈیز قرار دئیے تھے جس کے تحت ہر جمعہ اور اتوار کو کاروبار بند ہوتا ہے (فوٹو : فائل)

ZIARAT:
سندھ حکومت نے جمعہ کے لیے چھٹی منسوخ کرتے ہوئے تمام تجارتی مراکز کھولنے کا اعلان کردیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات ناصر حسین شاہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کو کاروباری برادری ایس او پیز کے تحت کاروبار کرسکتی ہے تاہم اتوار آٹھ مئی سے کاروبار بند ہوگا۔

یہ پڑھیں : سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ


ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ اتوار کو کاروبار کی بندش کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا، امید ہے عوام اور کاروباری حضرات تجارتی مراکز میں ایس او پیز کا خیال رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت کا نجی اسپتالوں میں عوام کومفت کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ این سی او سی کے فیصلے کے تحت حکومت سندھ نے صوبے میں دو روز سیف ڈیز قرار دئیے تھے جس کے تحت ہر ہفتے جمعہ اور اتوار کو کاروبار مکمل طور پر بند ہوتا ہے تاہم کاروباری برادری کی درخواست پر سندھ حکومت نے جمعہ کو کاروبار کھولنے کی اجازت دی ہے۔
Load Next Story