مذاکرات کیلیے تیار ہیں بھارت لچک پیداکرے حریت کانفرنس

حریت کانفرنس پاکستان،بھارت کے درمیان اچھے تعلقات کی خواہاں ہے،میر واعظ

حریت کانفرنس پاکستان،بھارت کے درمیان اچھے تعلقات کی خواہاں ہے،میر واعظ، فوٹو: اے ایف پی

کل جماعتی حریت کانفرنس میر واعظ گروپ نے بھارت کے ساتھ مذاکرات کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگروہ اپنے موقف میں لچک دکھائے تو حریت کانفرنس اس کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔


یہ بات حریت چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں کہی، ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت کشمیر سے فوجی انخلا، کالے قوانین کے خاتمے، سیاسی قیدیوں کی رہائی اور حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند کرے اور موقف میں لچک پیدا کرے تو حریت کانفرنس نئی دہلی کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اس کے تینوں فریقوں کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہوگا، حریت کانفرنس پاکستان اور بھارت کے درمیان اچھے تعلقات کی خواہاں ہے۔ادھربزرگ کشمیری حریت رہنما سیدعلی گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کبھی بھی بھارت کے تسلط کے سامنے شکست تسلیم نہیں کریں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story