سندھ میں پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت بے بس ہے شاہی سید
شاہی سیدکی پیر پگارا سے ملاقات،سندھ میں بلدیاتی نظام کے نفاذودیگرامورپر تبادلہ خیال
شاہی سیدکی پیر پگارا سے ملاقات،سندھ میں بلدیاتی نظام کے نفاذودیگرامورپر تبادلہ خیال۔ فوٹو: ایکسپریس
عوا می نیشنل پارٹی سندھ کے تھنک ٹینک کااجلاس صوبائی صدرسینیٹرشاہی سید کی قیادت میں مردان ہائوس میں ہوا۔
جس میں مرکزی قیادت کی جانب سے سندھ پیپلزلوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2012 کے نفاذپرردعمل کے طورپرجوفیصلے کیے گئے ہیں ان فیصلوںکی مکمل تائیدکی گئی اور مرکزی قیادت کے فیصلوں کو سراہا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ پیپلزپارٹی سندھ کی قیادت مکمل طورپر بے بس ہے لہٰذا وزیراعلیٰ سندھ یاسندھ کی قیادت سے ملاقات کرناوقت کاضیاع ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی تنظیم نے تمام فیصلوں کااختیار مرکزی قیادت کودیدیاہے۔عوامی نیشنل پارٹی سندھ بے سروپابیانات کے بجائے سندھ کے بقاکی جدوجہدجاری رکھے گی اورسندھ کے تقسیم کی مخالفت کرتی رہے گی۔
باچا خان مرکزسے جاری اعلامیے کے مطابق صوبائی تھنک ٹینک کااجلاس مردان ہائوس میں اے این پی سندھ کے صدراور پختون ایکشن کمیٹی(لویہ جرگہ)کے چیئرمین سینیٹرشاہی سیدکی قیادت میں منعقدہوا ۔ سینیٹرشاہی سیدکہا کہ کالے انگریزکے سیاہ نظام کوقطعی قبول نہیں کریںگے،اس نظام کے حامیوں کاانجام اس نظام کوبنانیوالے جیسا ہی ہوگا،تمام حالات پر کڑی نظرہے، تمام سیاسی جماعتیں اس نام نہاد بلدیاتی نظام کے خلاف ہمارے ساتھ ہم آوازہیں،سندھ دشمن اپناکام کریں ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیںگے۔
دریں اثناعوامی نیشنل پارٹی سندھ کے وفدنے سینیٹرشاہی سیدکی قیادت میں راجاہائوس میں مسلم لیگ(فنکشنل)کے سربراہ پیر پگاراسے ملاقات کی اورمختلف نئے نافذ کیے گئے پیپلزلوکل گورنمنٹ آرڈیننس اورحکومت سے علیحدگی سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔وفدمیں رانا گل آفریدی،امیر نواب خان،الطاف ایڈووکیٹ اورلالہ عجب باوانی شامل تھے۔