پولیس و رینجرز نے 2 روزمیں174 ملزم گرفتار کرلیے
گرفتار ملزمان میں انڈر ورلڈ ڈان شعیب خان کا دست راست بھی شامل ہے
کشمیر روڈ پر پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو فرحان نذیر کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا فوٹو: اے پی پی/فائل
پولیس و رینجرز نے 2 روز کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 174 ملزمان کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ملزمان میں انڈر ورلڈ سے تعلق رکھنے والے شعیب خان کا قریبی ساتھی بھی شامل ہے جبکہ کشمیر روڈ پر فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں پکڑا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق کشمیر روڈ پر پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو فرحان نذیر کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ایک ساتھی فرار ہوگیا ، ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا گیا، نیو کراچی پولیس نے علاقے میں کارروائیاں کرتے ہوئے دو علیحدہ واقعات میں 2 ملزمان خرم اور سلیم کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ، سعید آباد پولیس نے ٹارگٹ کلنگ کی متعدد واردتوں میں ملوث ملزم یوسف کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ، پاک کالونی پولیس نے حسن اولیا چوک کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ملزمان سورج کمار اور عادل کو گرفتار کرلیا ، پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ، ملزمان قتل ، اقدام قتل اور ڈکیتی و رہزنی سمیت متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے ، کورنگی پولیس نے کئی وارداتوں میں ملوث ملزم ذاکر حسین عرف ڈوڈو کو گرفتار کرلیا ۔
لیاقت آباد کے علاقے سپر مارکیٹ میں پولیس نے الیاس گوٹھ میں چھاپہ مار کر ملزم صلاح الدین عرف پپو کو گرفتار کرلیا ، ایس پی لیاقت آباد کے مطابق ملزم انڈر ورلڈ ڈان شعیب خان کا قریبی ساتھی ہے اور قتل ، اقدام قتل ، بھتہ خوری اور شہریوں سے فراڈ کے کئی مقدمات میں مطلوب تھا ، ایسٹ زون پولیس نے زون میں کارروائیاں کرتے ہوئے 27 ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ملزمان میں 3 مفرور اور ایک بھتہ خور بھی شامل ہے ، ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ ، متعدد راؤنڈ ، منشیات ، نقدی اور ایک مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ، سندھ پولیس نے بدھ کو 83 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ منگل کو 27 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، رینجرز نے منگل کو بلدیہ ٹاؤن سیکٹر فائیو جے ، شفیق ہوٹل گڈاپ ٹاؤن ، جنت گل ٹاؤن سہراب گوٹھ ، اللہ والی مارکیٹ چاکیواڑہ ، کلاکوٹ ، لیاقت آباد ایک نمبر ، کھوسہ گوٹھ ، بغدادی اور رنچھوڑ لائن میں چھاپہ مار کارروائیاں کیں جبکہ شاہ فیصل کالونی نمبر پانچ اور گلزار کالونی میں اسنیپ چیکنگ کی ، اس دوران مجموعی طور پر 29 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ، ملزمان میں سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والا ملزم بھی شامل ہے۔