تیز رفتار گاڑیوں نے3صعیفوں کو کچل دیانیٹی جیٹی پر گاڑی نے2بھائی روند دیے

حیدری، بلدیہ ٹاؤن اور صفورا چورنگی پر گاڑیوں کی ٹکر سے 3 معمر حضرات جاں بحق

نیٹی جیٹی پل پر تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان بھائیوں کو کچل ڈالا، اسپتال منتقلی کے دوران حبیب الرحمن دم توڑ گیا فوٹو: فائل

PESHAWAR:
شہر کے مختلف علاقوں میں 2 روز کے دوران ٹریفک حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کی شام حیدری میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے معمر شخص ہلاک ہوگیا ، لاش کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، حیدری پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 65 برس معلوم ہوتی ہے وہ نیلے رنگ کے شلوار اور سیاہ واسکٹ زیب تن کیے ہوئے ہے فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی، لاش ایدھی سرد خانے منتقل کردی گئی منگل کی شب بلدیہ ٹاؤن سوات کالونی میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 55 سالہ نامعلوم شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی، منگل اور بدھ کی درمیانی شب صفورا چورنگی کے قریب گاڑی کی ٹکر سے60 سالہ شخص ہلاک ہوگیا ، متوفی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی ۔




سچل پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 60 سالہ قاضی افتخار الٰہی ولد قاضی فضل الٰہی کے نام سے کی گئی ، متوفی علاقے کا ہی رہائشی تھا ، واقعے کے بعد حادثے کا ذمے دار ڈرائیور موقع سے گاڑی سمیت فرار ہوگیا ، پولیس نے لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی ، بدھ کی دوپہر نیٹی جیٹی پل پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان شدید زخمی ہوگئے جنھیں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی ایک نوجوان دم توڑ گیا ، ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 30 سالہ حبیب الرحمن ولد بادل خان کے نام سے کی گئی جبکہ اس کا بھائی 20 سالہ ثنا اللہ زخمی ہوگیا ، متوفی لیاری کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
Load Next Story