جامعہ اردو میں داخلے تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ
این ٹی ایس کی جانب سے نتائج جاری نہ کیے جانے سے شکوک جنم لینے لگے
امیدواروں کی سابقہ ٹیسٹ میں مایوس کن کاکردگی پر داخلہ ٹیسٹ میں پاسنگ مارکس ختم کردیے گئے،امیدواروں کے نمبروں کی بنیاد پر میرٹ یونیورسٹی طے کریگی فوٹو: فائل
نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس ) کے تحت داخلہ ٹیسٹ کے نتائج میں تاخیر کے سبب وفاقی اردو یونیورسٹی کے داخلوں کا عمل تاخیرکا شکار ہوگیا ہے یونیورسٹی انتظامیہ تاحال داخلہ ٹیسٹ کے حامل شعبہ جات کی حتمی داخلہ فہرست جاری نہیں کرسکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی ارود یونیورسٹی میں 10روزگزرجانے کے بعد بھی ہزاروں امیدوار اپنے داخلہ ٹیسٹ کے نتیجے سے بے خبر ہیں،نتائج ایک روز قبل صرف یونیورسٹی انتظامیہ کے حوالے کیے گئے ہیں ، این ٹی ایس کی ویب سائٹ پر نتائج جاری نہ کیے جانے کے سبب شکوک جنم لے رہے ہیں ادھرجامعہ اردو میں گزشتہ ڈھائی ماہ سے جاری داخلوں کاعمل مکمل نہ ہونے کے سبب یونیورسٹی کا تعلیمی سیشن بھی تاخیر کا شکار ہے اور تعلیمی سیشن جنوری کی ابتدا سے شروع کرنے کا یونیورسٹی انتظامیہ کا خواب ادھورا رہ گیا ہے، یاد رہے کہ اردویونیورسٹی کے تحت 5نومبرسے ماسٹرزاورآنرزپروگرام میں صبح اور شام کے داخلوں کابیک وقت آغاز ہواتھا، این ٹی ایس کی جانب سے تاحال جامعہ اردو میں داخلوں کے سلسلے میں لیے گئے ٹیسٹ کے نتائج ویب سائٹ پر جاری نہیں کیے جاسکے ہیں، یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں داخلوں کے لیے ٹیسٹ5 جنوری کو ہوئے تھے اوربدھ کی شام تک این ٹی ایس کی ویب سائٹ پر نتائج کا اجرا ممکن نہیں ہوسکا تھا ۔
جس سے ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے امیدوار اپنے نتیجے سے بے خبرہیں ذرائع کے مطابق نیشنل ٹیسٹنگ سروسز (این ٹی ایس) کی جانب سے وفاقی اردو یونیورسٹی کی انتظامیہ کونتائج ایک روزقبل فراہم کردیے گئے ہیں تاہم یونیورسٹی کی جانب سے بھی یہ نتائج آویزاں نہیں کیے گئے، واضح رہے کہ اردویونیورسٹی پہلے ہی این ٹی ایس کے تحت منعقدہ داخلہ ٹیسٹ میں پاسنگ مارکس (کٹ آف مارکس ) ختم کرچکی ہے جس کے بعداب این ٹی ایس کو محض امیدواروں کے حاصل کردہ نمبرجاری کرنے ہیں اوران حاصل کردہ نمبروں کی بنیاد پر ہر شعبے کا میرٹ یونیورسٹی بعد میں طے کرے گی ، یادرہے کہ ماضی میں این ٹی ایس کے تحت منعقدہ ٹیسٹ کے نتائج میں امیدواروں کی مایوس کن کاکردگی کے سبب یونیورسٹی کو میرٹ تبدیل کرنا پڑا تھا جس کے بعد اس سال پاسنگ مارکس ہی ختم کردیے گئے۔