ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان آج متوقع بنگلہ دیش میزبان برقرار
وزیر اعظم نے سری لنکا کو بھی ٹور کیلیے فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کرادی
سیریزکے مجوزہ پروگرام سے سلہٹ کوخراب صورتحال کی وجہ سے ڈراپ کردیا گیا۔ فوٹو: فائل
کرکٹ ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان جمعرات کو متوقع ہے، بنگلہ دیشی میزبانی برقرار رہی۔
دوسری جانب کرکٹ ٹور کو بچانے کیلیے بنگلہ دیش اور سری لنکا کی حکومتیں سرگرم ہوگئیں، میزبان ملک کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی، سری لنکن صدر راجا پکسے بھی ٹیم کے دورے میں دلچسپی رکھتے ہیں، مجوزہ پروگرام سے سلہٹ کو خراب صورتحال کی وجہ سے ڈراپ کردیا گیا، سیریز کے بارے میں حتمی فیصلہ سیکیورٹی ٹیم کی رپورٹ پر ایس ایل سی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کا انعقاد آئندہ ماہ بنگلہ دیش میں ہونا ہے،اس راہ میں میزبان ملک کی سیکیورٹی صورتحال رکاوٹ بنی ہوئی تھی تاہم اب اے سی سی معاملات سے مطمئن نظر آتی ہے، ذرائع کے مطابق جمعرات کو ایونٹ کا شیڈول جاری کیا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب سری لنکا اور بنگلہ دیش کی حکومتیں رواں ماہ کے دورے کو یقینی بنانے کیلیے سرگرم ہوگئیں، شیخ حسینہ نے سری لنکن ہائی کمشنر کو خود فون کرکے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ان کی ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ بنگلہ دیشی صورتحال کا جائزہ لینے والی سری لنکن بورڈ کی 2 رکنی کمیٹی کے رکن اور بورڈ کے نائب صدر موہن ڈی سلوا نے کہاکہ ہمارے صدر مہندا راجا پکسے اس بات میں کافی دلچسپی رکھتے ہیں کہ سری لنکا کی ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ کرے، ہم نے یہاں کے حالات کا جائزہ لیا، خراب صورتحال کی وجہ سے سلہٹ کو میزبان وینیوز کی فہرست سے ڈراپ کردیا گیا، اب مقابلے صرف ڈھاکا اور چٹاگانگ تک محدود ہوںگے، نئے مجوزہ پروگرام کے تحت تینوں ون ڈے میرپور کے شیربنگلہ اسٹیڈیم میں ہونے ہیں، چٹاگانگ دوسرے ٹیسٹ اور2 ٹوئنی 20 میچز کی میزبانی کرے گا۔ ڈی سلوا نے کہاکہ ہم نے تفصیلی رپورٹ تیار کرلی جس کا اب ایگزیکٹیو کمیٹی جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔