ناقص فیلڈنگ ویسٹ انڈیز کو لے ڈوبی 1 اور شکست کا داغ
نیوزی لینڈ نے آخری ٹوئنٹی 20 میچ4 وکٹ سے جیت کر کلین سوئپ مکمل کرلیا
ویلنگٹن: دوسرے ٹی20میں اونچا شاٹ کھیلنے کے بعد کیوی بیٹسمین رونچی گیند کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
ایک اور ناکامی کا داغ لیے ویسٹ انڈیز کے دورئہ نیوزی لینڈ کا اختتام ہوگیا، میزبان سائیڈ نے حریف کی ناقص فیلڈنگ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آخری ٹوئنٹی 20 معرکہ 4 وکٹ سے جیت کر کلین سوئپ مکمل کرلیا۔
قبل ازیں مہمان سائیڈ ٹیسٹ سیریز میں 2-0 کی رسوائی برداشت کرچکی جبکہ ون ڈے سیریز کا اختتام 2-2 سے برابری پر ہوا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کیویزویلنگٹن میں160رنز کا پیچھا کرتے ہوئے 79 پر 5 قیمتی وکٹیں گنواکر مشکلات کا شکار ہوگئے، ایسے میں روس ٹیلر اور لیوک رونچی چھٹی وکٹ کی شراکت میں 68 رنز جوڑ کر فتح کو قریب لے آئے، 15 ویں اوور میں براوو کو17 رنز کی پٹائی کے بعد میچ مہمان سائیڈ کے ہاتھوں سے سرکنے لگا۔17 ویں اوور میں جیسن ہولڈر نے 15 رنز دیے، اس اوور میں ٹیلر(39 )کے کلیدی کردارکا خاتمہ بھی ہوا، رونچی نے 28 گیندوں پر ناقابل شکست 51 بنائے، میزبان سائیڈ ایک اوور قبل ہی سرخرو ہوگئی، 6 ہفتوں کے دورے میں صرف 2ون ڈے میچز جیتنے والی ویسٹ انڈین ٹیم نے ناقص فیلڈنگ سے حریف بیٹسمینوں کو کئی مواقع فراہم کیے۔
9 گیندوں پر 23 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلنے والے جیسی رائیڈر کو2 جبکہ برینڈن میک کولم(17) کو ایک چانس ملا۔ آندرے رسل نے مین آف دی میچ رونچی کا پہلی ہی گیند پر کیچ جبکہ ٹینو بیسٹ نے آسان رن آئوٹ ضائع کرتے ہوئے مصیبت کو دعوت دی۔ قبل ازیں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیریبیئن ٹیم نے 67 رنز پر 4 ابتدائی وکٹیں گنوا دیں، پانچویں وکٹ کیلیے آندرے فلیچر(40) اور رامدین نے 70 رنز جوڑ کر قابل قدر مجموعہ ترتیب دینے میں مدد فراہم کی۔ وکٹ کیپر بیٹسمین 55 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے، ٹیم نے 5 وکٹ پر159رنز بنائے۔