بورڈ کی سستی ورلڈ ٹی 20 اور انڈر 19 ورلڈ کپ کیلیے ٹیموں کا اعلان نہ ہوسکا
ٹوئنٹی 20 کیلیے ابتدائی 30 کھلاڑیوں کی فہرست آئی سی سی کو بھجوانے کی ڈیڈ لائن میں صرف 24 گھنٹے باقی ہیں
ٹوئنٹی 20 کیلیے ابتدائی 30 کھلاڑیوں کی فہرست آئی سی سی کو بھجوانے کی ڈیڈ لائن میں صرف 24 گھنٹے باقی ہیں . فوٹو: فائل
پاکستان کرکٹ بورڈ کی سست روی کے سبب ورلڈ ٹوئنٹی20 اورانڈر19ورلڈ کپ کیلیے ٹیموں کا تاحال اعلان نہ ہوسکا۔
اب ذکا اشرف کے چیئرمین پی سی بی کے عہدے پربحال ہونے کے بعد اس میں مزید تاخیر ہوسکتی ہے۔ ٹوئنٹی 20 کیلیے ابتدائی 30 کھلاڑیوں کی فہرست آئی سی سی کو بھجوانے کی ڈیڈ لائن میں صرف 24 گھنٹے باقی ہیں لیکن سلیکشن کمیٹی ابھی تک ناموں کوحتمی شکل نہیں دے سکی، ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی کی سربراہی میں کام کرنے والی عبوری کمیٹی کو سلیکٹرز نے کھلاڑیوں کوشارٹ لسٹ کرنے کیلیے 40 کھلاڑیوں کی فہرست دی جسے ٹیم منیجمنٹ کو بھجوا دیا گیا تھا ۔
ذرائع کے مطابق حفیظ کو کپتان بنانے پر اتفاق ہوگیا،انھیں ہدایت کی گئی تھی کہ ٹیم منیجر معین خان سے مشاورت کے بعد30 کھلاڑیوں کی فہرست جلد از جلد بورڈ کو روانہ کریں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ذکا اشرف کی بحالی کے بعد یہ معاملہ بھی الجھ گیا،ان کے دوبارہ عہدہ سنبھالنے کے بعد ہی کھلاڑیوں کی فہرست آئی سی سی کوبھجوائی جائیگی۔ دوسری جانب بورڈ نے کچھ کھلاڑیوں کی فٹنس کے باعث انڈر19 ٹیم کے نام بھجوانے کیلیے آئی سی سی سے مزید 3 روزکی مہلت طلب کرلی۔ اس حوالے سے گذشتہ روز میڈیا سے بات چیت میں ذکا اشرف نے کہا کہ دفتر جا کر چارج سنبھالنے کے بعد ہی تمام معاملات دیکھوں گا ۔