سود سے نجات ملے تو مسلمان استحصال سے آزاد ہو جائینگے صدر ممنون
اسلامی بینکنگ کے فروغ اور اسلامک فنانشل سسٹم بنانے کیلیے کمیٹی سے سفارشات طلب کی ہیں
حکومت ملک میں اسلامی بینکنگ کے فروع کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے،فوٹو،پی پی آئی
صدر مملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ انصاف اور برابری اسلام کے بنیادی اصول ہیں، سود سے نجات حاصل ہوجائے تو مسلمان معاشرتی اورمعاشی ناانصافی اور استحصال سے آزاد ہو جائیں گے، حکومت ملک میں اسلامی بینکنگ کے فروع کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
وہ بدھ کو مقامی اخبار اور نیشنل بینک کے اشتراک سے اسلامک بینکنگ پر گول میزکانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔کانفرنس میں گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، اسٹیٹ بینک کے گورنر یاسین انور، نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر کے علاوہ دیگر نجی بینکوں کے صدور و نمائندوں اور ملائیشیا کے مائی بینک کے چیئرمین داتو سری اسماعیل شاہدین نے بھی شرکت کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ اسلامی بینکنگ کے حوالے سے قائم کمیٹی سے کہا گیا ہے کہ وہ ملک میں اسلامی بینکنگ اور اسلامک فنانشل سسٹم کے فروغ کے لیے جامع پالیسی اور فریم ورک مرتب کرکے اپنی سفارشات دے۔ صدر مملکت نے کہا کہ اسلامک ڈیولپمنٹ بینک کے صدر ڈاکٹر احمد محمد علی اوردیگر سینئر منتظمین پر مشتمل وفدکی کانفرنس میں شرکت خوش آئند ہے، ہم ملائیشیا کے کامیاب اسلامی بینکنگ کے تجربے سے سیکھ سکتے ہیں۔