سینیٹ لیسکو سے 500 ورکرز نکالنے کے خلاف اپوزیشن کا واک آؤٹ وزیراعظم کے نہ آنے پر شدید تنقید

حکومت مزدورکش پالیسی پرعمل پیرا ہے، ربانی، تحقیقات کرینگے، عابد شیر، نجکاری کے حوالے سے تحریک استحقاق پرفیصلہ محفوظ

عابد شیر کے ریمارکس پراے این پی کاواک آئوٹ، وزیراعظم ایوان کواہمیت نہیں دیتے،اعتزاز،حکومت سنجیدہ لے،چیئرمین۔ فوٹو: فائل

سینیٹ میں اپوزیشن نے لیسکوکے500ڈیلی ویجزملازمین کو فارغ کرنے اور اسٹیل ملزکے ملازمین کوتنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ایوان سے واک آئوٹ کیا اورحکومت کے اس اقدام کو مزدور کش قراردیا ہے۔

اپوزیشن نے وزیراعظم کے ایوان میںنہ آنے اوروزار کی جانب سے سوالات کے نامکمل جوابات پربھی شدیداعتراض کیا، رضا ربانی نے مشترکہ مفادات کونسل کااجلاس نہ بلانے پرحکومت پر شدیدتنقیدکرتے ہوئے کہاہے حکومت اور بالخصوص وزیر اعظم کارویہ قابل افسوس ہے حکومت مسلسل آئین سے انحراف کررہی ہے۔




اجلاس چیئرمین نیئرحسین بخاری کی صدارت میںشروع ہواتونکتہ اعتراض پربولتے ہوئے رضاربانی نے کہاکہ بین الصوبائی وزیرکی جانب سے یقین دہانی کے باوجودکونسل کااجلاس نہیں بلایاگیاہمیں مجبورنہ کیاجائے کے ہنگامی اجلاس بلانے کے لیے اپناآئینی حق استعمال کریں۔
Load Next Story