چیئرمین پیمرا نے چارج سنبھالتے ہی 14اعلیٰ افسر تبدیل کردیے

آج پیمرابورڈکااجلاس بھی منسوخ کردیا،رفقا سے مشاورت،متاثرہ افسروں نے اجلا س بلالیا

میں جب تک یہاں ہوں کسی دبائو میں نہیں آئونگا،چیئرمین پیمرا، فوٹو: اے پی پی/فائل

عدالتی احکام کے نتیجے میں چیئرمین پیمراکے عہدے پربحال ہونیوالے سابق وفاقی سیکریٹری چوہدری رشیدنے بروزبدھ اپنے دفتر آکر ذمے داریاںسنبھالتے ہوئے پہلاحکم نامہ جاری کرتے ہوئے آج(بروزجمعرات) ہونیوالا پیمرا بورڈ کااجلاس منسوخ کردیا جبکہ اپنے قریبی رفقاسے مشاورت کے بعدپیمراک14 اعلیٰ افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیے۔

چیئرمین پیمرا کو تبدیل کرنے کے حکومتی فیصلے اوربعدازاںعدالتی احکام سے گومگوکی کیفیت سے دوچار ادارے کے ملازمین آج چلنے والے تبادلوں اور تنزلیوں کے جھکڑ سے مزیدتذبذت کاشکارہوگئے ہیں، پیمراکے ذرائع سے معلوم ہواہے کہ چیئرمین پیمراچوہدری رشیدنے قریبی رفقا کواپنے آفس بلاکردوٹوک الفاظ میں بتایاکہ میں جب تک یہاں ہوں کسی دبائومیں نہ آئوں گا اوراپنی سوچ سمجھ کے مطابق افسران اور عملے نے بہترین نتائج حاصل کرنے کیلیے سخت سے سخت احکام صادرکرنے سے بھی گریزنہ کرونگا ،انھوں نے پیمرا کے ڈی جی (ایڈمن اینڈ ایچ آر) ڈاکٹر مختار کا اسلام آباد سے پشاور تبادلہ کردیا وہاں انکی تعیناتی بحیثیت جنرل منیجر کونسل آف کمپلینٹس کیاگیاہے،ڈاکٹرمختاراس تبادلے سے ناخوش ہیں اوران کاکہنایہ ہے کہ یہ پوسٹ پیمراقواعدکے مطابقExist ہی نہیں کرتی ،میںاپنے وکلا سے مشورے کررہاہوںاورضرورت پڑنے پریہ معاملہ عدالت میں بھی لے جائونگا، چیئرمین پیمراچوہدری رشیدنے جنرل منیجرپالیسی ونگ حاجی آدم کوجنرل منیجرایچ آرلگاتے ہوئے احکامات جاری کیے ہیں کہ وہ چیئرمین پیمراکوبراہ راست رپورٹ کرنے کے پابند ہوں گے۔




جن دیگر12 افسران کے تبادلے کیے گئے ہیںان میں محمدفاروق جی ایم (آئی ٹی) کوتبدیل کرکے جی ایم مانیٹرنگ،وکیل خان جی ایم ٹیکنیکل کوجی ایم لائسنگ جبکہ عبدالجلال کاکڑ انچارج ریجنل جنرل منیجرکوئٹہ کو ڈپٹی جنرل منیجر کوئٹہ ،محمدطاہرجنرل منیجرآپریشن کوڈپٹی جنرل منیجرآپریشنز،عمروقاص قریشی جنرل منیجرلائسنگ کوڈپٹی جنرل منیجر لائسنگ ، طارق محمودجنرل منیجرلائسنگ کوڈپٹی جنرل منیجر پالیسی،اکرام برکت جنرل منیجرلائسنگ کوڈپٹی جنرل منیجرمانیٹرنگ ونگ،علی رضاڈپٹی جنرل منیجرمانیٹرنگ کوڈپٹی جنرل منیجرلائسنگ،فخرالدین مغل جنرل منیجرمیڈیااینڈ پی آراو مانیٹرنگ کو ڈپٹی جنرل منیجرمیڈیااینڈ پی آر،کنول افتخار جنرل منیجرلائسنگ کوڈپٹی جنرل منیجرلائسنگ،ذیشان علی حیدرڈپٹی جنرل منیجرلیٹی گیشن کواسسٹنٹ جنرل منیجرریجنل آفس اسلام آبادجبکہ نذیراحمد ندیم اسسٹنٹ جنرل منیجرلائسنگ کو اسسٹنٹ جنرل منیجرایچ آرمقرر کردیا گیا۔

چیئرمین پیمراکی بحالی کے بعدآفس آتے ہی وسیع پیمانے پرتبادلوں اور تنزلیوں کے نتیجے میں پیمراکے پاکستان بھرمیں قائم دفاتر میں بھی افسران اورملازمین میں سراسمیگی پھیل گئی، پیمراآفیسرز ویلفیئرایسوسی ایشن کے ممبران کاایک غیررسمی اجلاس بھی پیمرابلڈنگ میں منعقدہواجس میں چیئرمین کے احکامات کے خلاف بھرپورردعمل ظاہر کرنیکافیصلہ کیاگیا،متاثرہ افسران اور پیمرا ،آفیسرزویلفیئرایسوسی ایشن کے عہدیداران وممبران کاایک اجلاس آج (بروزجمعرات) پیمراہائوس اسلام آبادمیں متوقع ہے جس میں بازوئوں پرسیاہ پٹیاں باندھ کر آفس آنے اورچیئرمین پیمراکی بحالی کے خلاف حکومت کی جانب سے کی گئی انٹرکورٹ اپیل کی سماعت کے موقع پراحتجاجی لائحہ عمل طے کیاجائے گا''ایکسپریس'' نے پیمراکے چیئرمین چوہدری رشیدسے انکاموقف جاننے کی کوشش کی مگررات گئے تک ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔
Load Next Story