مصرنئے آئین کیلیے ریفرینڈم مکمل اعلان 2دن میں کیا جائیگا
پرتشدد واقعات میں 14افراد ہلاک، ٹرن آئوٹ 40فیصد رہا، سیکیورٹی کے سخت انتظامات رہے
منگل کو شروع ہونیوالی پولنگ بدھ کو بھی صبح 9 بجے سے لیکر شام 6بجے تک جاری رہی۔ فوٹو: رائٹرز
مصر میں نئے آئین پر ریفرینڈم کیلیے دوروزہ ووٹنگ کا عمل اختتام پذیر ہوگیا۔
منگل کو شروع ہونیوالی پولنگ بدھ کو بھی صبح 9 بجے سے لیکر شام 6بجے تک جاری رہی ، ٹرن آئوٹ تقریباً37سے 40فیصد رہا جبکہ ریفرنڈم کا اعلان آئندہ 2سے 3 روز میں کیا جائیگا۔ ریفرنڈم کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، 2 لاکھ پولیس اہل کار، 150 سیکیورٹی یونٹ اور 200 لڑاکا یونٹوں کو ووٹنگ کے دونوں روز پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کیا گیا تھا تاہم اس کے باوجود 2روزہ پولنگ کے عمل میں پر تشدد واقعات میں14افرادہلاک ہوگئے۔
ملک کے عبوری وزیراعظم حاذم ببلاوی نے اس ریفرنڈم کو مصر کے لیے اہم ترین تاریخی موقع قرار دیتے ہوئے قوم کو مبارکباد پیش کی ہے اورکہاہے کہ کامیابی کی صورت میں آئندہ صدر کے عہدے کی مدت 4 سال تک ہوگی اور ایک شخص اس عہدے پر زیادہ سے زیادہ 2 مرتبہ فائز ہو سکے گا،سابق صدر مرسی کی جماعت اخوان المسلمون نے اس ریفرنڈم کے بائیکاٹ کا اعلان کررکھا تھا۔