امیتابھ کو بھارت کا صدر بنایا جانا چاہیے شتروگھن سنہا

لیجنڈ اداکار فلم انڈسٹری اور بھارت کا افتخار ہیں، شتروکا اسکرین ایوارڈ تقریب میں خطاب

لیجنڈ اداکار فلم انڈسٹری اور بھارت کا افتخار ہیں ، شتروکا اسکرین ایوارڈ تقریب میں خطاب۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
بالی ووڈ میں جہاں ایک جانب 3 خان یعنی شاہ رخ، عامر اور سلمان کے 3 مختلف سیاسی دھاروں سے قربتوں کی باتیں جاری ہیں وہیں اپنے زمانے کے معروف اداکار شتروگھن سنہا نے امیتابھ بچن کو بھارت کا صدر جمہوریہ بنانے کی وکالت کی ہے۔

اداکار شتروگھن سنہا اپنے بے باکانہ انداز کے لیے معروف ہیں اور وقتاً فوقتاً امیتابھ بچن پر تنقید کرنے سے نہیں چوکتے، تاہم ممبئی میں منعقدہ اسکرین ایوارڈز کی تقریب میں انھوں نے امیتابھ بچن کو صدر جمہوریہ بنانے کی وکالت تک کر ڈالی۔




انھوں نے کہا کہ امیتابھ بچن فلم انڈسٹری اور ملک کا افتخار ہیں۔ انھیں ملک کا صدر بننا چاہیے۔ دوسری جانب یہ اطلاعات بھی ہیں کہ اسکرین ایوارڈ تقریب کے دوران امیتابھ بچن کی بیگم جیا بچن اور ریکھا کی بھی ملاقات ہوئی۔
Load Next Story