56 کمپنیوں کے عہدیداروں کو اظہار وجوہ کے نوٹس
نومبردسمبرمیں انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ نے قواعد کی خلاف ورزی پرجاری کیے، ایس ای سی پی
62 کمپنیوں کے ڈائریکٹرز وآڈیٹرز کو جرمانے وانتباہ، دیگر 65 شکایات بھی نمٹائی گئیں، اعلامیہ۔ فوٹو: فائل
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ کاروباری کمپنیوں میں ہونے والی کرپشن، بے ضابطگیوں اور غیرقانونی کاروبار کی روک تھام کے لیے لائحہ عمل ترتیب دے دیا ہے جس کے مطابق انضباتی قواعد پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا اورکمپنیوں کو افشاں معلومات کو زیادہ سے زیادہ عام کرنے کا پابند بنایا جائیگا۔
جبکہ ریگولیٹری اداروں اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے مابین غیرقانونی کاروبار اور فراڈ میں ملوث کمپنیوں سے متعلق معلومات کے تبادلہ کا طریقہ کار بھی وضع کیا جائے گا۔گزشتہ روز جاری اعلامیے کے مطابق نومبر اور دسمبر کے مہینوں میں انضباطی قواعدکی خلاف ورزیوں، سالانہ گوشواروں اور حسابات میں بے قاعدگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر 56 کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز، ڈائریکٹرز اور لسٹڈ اور نان لسٹڈ کمپنیوں کے آڈیٹرزکو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کردیے ہیں، اظہار وجوہ کے نوٹس ایس ای سی پی کے انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے نومبر اور دسمبر کے مہینے میں جاری کیے گئے۔
کمپنیوں کے گوشواروں اور حسابات کی جانچ پڑتال کے دوران کئی کمپنیوں کی فنانشل اسٹیٹمنٹ میں بے ضابطگیاں پائی گئیں جبکہ کئی کمپنیوں کو آڈٹ کے مروجہ قواعد پورے نہ کرنے، سالانہ فنانشل اسٹیٹمنٹ جاری کرنے میں تاخیر، ڈائریکٹرز کے انتخابات نہ کرانے اور کمپنی کے منافع اور بونس کی بروقت ادائیگی نہ کرنے پر نوٹس جاری کیے گئے، اس دوران ایس ای سی پی نے62کمپنیوں کے ڈائریکٹرز اور آڈیٹرزکے خلاف کارروائی مکمل کرتے ہوئے جرمانے عائد اور انتباہ کے نوٹس جاری کیے، ان مہینوں میں سرمایہ کاروں کی طرف سے منافع اور سالانہ بونس کی بروقت ادائیگی نہ کرنے کی 65 شکایات کو نمٹایا گیا، انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ نے23کمپنیوں کو کاسٹ ایڈیٹر رکھنے کی اجازت دی جبکہ ڈائریکٹرز کی درخواست پر ایک کمپنی کوشراکت داروںکے سالانہ اجلاس کی تاریخ میں توسیع کرنے کی منظوری دی جبکہ ایک اور کمپنی کو سالانہ اجلاس کے مقام کی تبدیلی کی اجازت دی گئی ہے۔