سبزی منڈی سبزیوں کی نیلامی کے نئے اوقات پر عمل نہ ہوسکا
مارکیٹ کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر اور سیکریٹری کمشنر کے فیصلے پرعمل میں رکاوٹ بن گئے،تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں
سبزیوں کی نیلامی نصف شب کے بجائے صبح سویرے شروع کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔ فوٹو : فائل
کراچی سبزی منڈی کے ایڈمنسٹریٹر اور سیکریٹری کی عدم دلچسپی اور مسلسل غفلت کی وجہ سے سبزیوں کی نیلامی صبح سویرے شروع کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوسکا۔
سبزی منڈی کے تاجروں کے مطابق منڈی کے ایڈمنسٹریٹر اور سیکریٹری نے کمشنر کراچی کے احکام رد کرتے ہوئے تاحال منڈی میں سبزیوں کی نیلامی نصف شب کے بجائے صبح سویرے شروع کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے، تاجروں کے مطابق مارکیٹ کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر اور سیکریٹری سبزی منڈی میں جعلی نیلامیوں کے ذریعے اجارہ داری قائم کرنے والی قبضہ مافیا کی سرپرستی کررہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ کے مسائل کے حل منڈی کی حدود سے تجاوزات کے خاتمے اور جعلی نیلامیوں کی روک تھام کے لیے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔
ایڈمنسٹریٹر اور سیکریٹری کمشنر کراچی کے فیصلے کے خلاف رکاوٹ بنے ہوئے ہیں اور ٹال مٹول اور تاخیری حربوں کے ذریعے فیصلے پر عمل کو ٹالا جارہا ہے، کمشنر کراچی نے بدھ 15جنوری سے کراچی سبزی منڈی میں سبزیوں کی نیلامی صبح 4بجے سے شروع کرنے کے احکامات جاری کیے تھے اور اس فیصلے کا منڈی کے حقیقی تاجروں اور صارف انجمنوں نے خیرمقدم کیا تھا اس فیصلے پر عمل درآمد کے لیے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر نے اپنی تیاریاں مکمل کرلی تھیں تاہم منڈی کے تاجروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر اور سیکریٹری نے منڈی اور شہر سے آنے والے خریداروں کو آگاہ کرنے کے لیے کوئی مہم نہیں چلائی، کمشنر کراچی کے زیر صدارت اجلاس میں منڈی میں نئے اوقات کی تشہیر کے لیے بینرز آویزاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم مارکیٹ کمیٹی نے ایک بھی بینر آویزاں نہیں کیا، ذرائع نے بتایا کہ منڈی کی قبضہ مافیا کسی صورت سبزی کی نیلامی کے اوقات تبدیل کرنے پر آمادہ نہیں ہے یہ مافیا رات کی تاریکی میں سبزیوں کی جعلی نیلامی کرکے شہر سے آنے والے خریداروں کو من مانی قیمت پر سبزی فروخت کرتی ہے۔