اسکول وینز میں سی این جی سلنڈر کی جانچ کی ہدایت

یکم فروری سے غیر معیاری سی این جی سلنڈرز کے خلاف مہم شروع کی جائیگی

اسسٹنٹ کمشنرز کو شہر کے نجی اسکولوں کی ٹرانسپورٹ میں سی این جی کٹس اور سلنڈرز کی جانچ کے احکام جاری کردیے ۔فوٹو:فائل

لاہور:
کمشنر کراچی شعیب صدیقی نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو شہر کے نجی اسکولوں کی ٹرانسپورٹ میں سی این جی کٹس اور سلنڈرز کی جانچ کے احکام جاری کردیے ہیں۔

کمشنر کراچی کے زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنرز کے اجلاس میں اسکول میں چلنے والی گاڑیوں میں نصب سی این جی کٹس اور سلنڈرز کے بارے میں خدشات کا جائزہ لیتے ہوئے کسی ناخوشگوار واقعے کی پیشگی روک تھام اور قیمتی جانوں کی حفاظت کیلیے تمام نجی اسکولوں میں چلنے والی گاڑیوں میں نصب سی این جی کٹس اور سلنڈرز کی ہائیڈروکاربن انسٹی ٹیوٹ سے جانچ اور کٹ و سلنڈر کے محفوظ ہونے کی تصدیق کرانے کا فیصلہ کیا گیا، کمشنر کراچی نے کہا کہ اپنے اپنے علاقوں میں قائم نجی اسکولوں میں بچوں کو لانے لے جانے پر مامور گاڑیوں کی سختی سے چیکنگ کی جائے اور فوری طور پر اسکولوں کی انتظامیہ کو نوٹس جاری کیے جائیں،31 جنوری تک بچوں کی وین میں نصب سی این جی سلنڈر کی معیار ی و مستندد ادارے سے جانچ کرالیں۔

خلاف ورزی کرنیوالے اسکولوں اور ٹرانسپورٹرز کے ساتھ پرائیوٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائیگی، شعیب احمد صدیقی نے ٹر یفک پولیس کے افسران کو ہدایت کی کہ یکم فروری سے اسکول وین میں سی این جی کے حوالے سے بھر پور مہم کا آغاز کیا جائے، اجلاس میں شریک کنزیومر رائٹس پروٹیکشن کونسل کے چیئرمین شکیل بیگ نے کہا کہ اسکولوں میں چلنے والی گاڑیاں ممانعت کے باوجود ایل پی جی پر بھی چلائی جارہی ہیں جن کا دھواں بچوں کیلیے مضر صحت ہے اسی طرح اسکول ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں نصب شدہ سی این جی کٹس اور سلنڈرز بھی زائد المیعاد ہونے اور جانچ نہ ہونے کی وجہ سے خطرہ بن چکے ہیں




کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہاکہ بچوں کی سلامتی پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اسکول انتظامیہ کے ساتھ پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے عہدے داروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائیگی،دریں اثنا اجلاس میں شہر میں دودھ اور مرغی کی گراں فروشی کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر من مانی قیمت پر مرغی اور تازہ دودھ کی فروخت کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات جاری کردی ہیں، بدھ کی شب کمشنر ہائوس میں منعقدہ خصوصی اجلاس کے دوران شہر بھر میں مرغی فروشوں اور دودھ فرشوں کی جانب سے جاری منافع خوری اور سرکاری نرخ کی خلاف ورزی پر گراں فروشوں کے خلاف بھرپور ایکشن کا فیصلہ کیا ہے۔

علاوہ ازیں کرا چی شہر میں ٹریفک کے در پیش مسا ئل کے سدبا ب کے لیے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی عارف حنیف نے کمشنر کرا چی سے ملا قا ت کی ،ملا قا ت کے دورا ن سڑکوں اورفٹ پا تھو ں پر غیر قا نو نی تجاوزات کا خا تمہ ،پارکنگ پلا زہ میں قا ئم غیر قا نو نی گو دا م اور دوکانو ں کا خا تمہ اورسی این جی کے غیر معیا ری سلنڈر کے استعما ل کے خاتمے پر کے ایم سی اور دیگر متعلقہ محکمو ں اور ایجنسیو ں کے ساتھ مل کر کا م کر نے کی ضرورت پر زور دیا ،کمشنر کرا چی نے ڈی آئی جی ٹریفک کو ان تما م مسا ئل کے حل کی یقین دہا نی کرا تے ہو ئے اس ضمن میں متعلقہ محکموں کو ہدایا ت جا ری کیں تا کہ شہر میں ٹریفک کے نظا م کو جلد از جلد بہتر کیا جا سکے۔
Load Next Story