این اے 258 سماعت مکمل الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ محفوظ کرلیا
ن لیگ کے عبدالحکیم بلوچ کی کامیابی کو پی پی کے عبدالرزاق راجہ نے چیلنج کیا ہے
نادرا کی رپورٹ میں 46 پولنگ اسٹیشنوں کے23ہزار 432 ووٹ غیرتصدیق شدہ ثابت. فوٹو: فائل
الیکشن ٹریبونل کراچی نے این اے 258 میں مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما عبدالحکیم بلوچ کے خلاف دائر عذرد اری کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل جسٹس (ر ) ڈاکٹر ظفر احمد شیروانی نے این اے 258میں دھاندلی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت مکمل کر لی، این اے 258 سے11مئی کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے عبدالحکیم بلوچ کامیاب ہوئے تھے جن کی کامیابی کو پیپلز پارٹی کے عبدالرزاق راجہ نے الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا جس پر الیکشن ٹریبونل نے 46 پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹوں کی تصدیق کاحکم دیا تھا۔
21 ستمبر 2013کو تصدیقی عمل مکمل کرنے کے بعد نادرا کی جانب سے الیکشن ٹریبونل میں رپورٹ پیش کی گئی تھی جس کے مطابق32 ہزار 865 ووٹوں میں سے 2 ہزار 475 ووٹوں کی تصدیق ہوسکی جبکہ باقی23ہزار432 ووٹ غیر تصدیق شدہ ثابت ہوئے تھے، 15پولنگ اسٹیشنوں پرڈالے گئے ووٹوں کی تعداد کائونٹر فائل سے زائد تھی، این اے 258 کی نادرا رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ کائونٹر فائل میں درج 4 ہزار 680 ووٹرز کے شناختی کارڈ نمبر جعلی تھے، الیکشن ٹریبونل کراچی نے 210 دن تک جاری رہنے والی سماعت مکمل کر لی اور فیصلہ محفوظ کر لیا ہے،واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونل این اے 256 کی عدالتی کارروائی مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر چکا ہے۔