بچے کو دھکا دینے کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر کا جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا

عمارت سے گر کر زخمی ہونے والا ہریش۔ فوٹو: فائل

پولیس نے 10سالہ بچے کو قتل کی نیت سے چھٹی منزل سے دھکا دینے کے الزام میں گرفتار ڈاکٹرمنیل کو عدالت میں پیش کردیا اور 4 ورز کا جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔

جمعرات کو تھانہ بوٹ بیسن نے اقدام قتل کے الزام میں گرفتار مذکورہ ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلیے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی وقار احمد سومرو کے روبرو پیش کیا تھا اورملزم سے تحقیقات کیلیے 14یوم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی تاہم فاضل عدالت نے4یوم کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا۔




استغاثہ کے مطابق ملزم نے 10 سالہ ملازم ہریش چند کو چوری کا الزام عائد کرکے تشدد کے بعد چھٹی منزل سے دھکا دیا تھا۔
Load Next Story