رمشا اڈیالہ جیل سے رہا ہیلی کاپٹرمیں نامعلوم مقام پرمنتقل

عدالت نے 5،5 لاکھ روپے کے دومچلکوں کے عوض رمشاکو رہا کرنے کا حکم دیا تھا

راولپنڈی:رمشا مسیح کو ضمانت پر رہائی کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے نامعلوم مقام پر منتقل کیاجارہاہے۔ فوٹو: اے ایف پی

KARACHI:
قرآنی اوراق کی مبینہ بے حرمتی کے الزام میں گرفتار 14 سالہ رمشا کو ہفتے کے روز ضمانتی مچلکے داخل کرانے پراڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔


ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے جمعے کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے دومچلکوں کے عوض رمشاکو رہا کرنے کا حکم دیا تھا، رہائی کے بعد رمشا کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، اسے ہیلی کاپٹر تک بکتر بند گاڑی میں لایا گیا، بی بی سی کے مطابق رمشا کیساتھ ہیلی کاپٹر میں ایک خاتون بھی سوارہوئی جس کی شناخت نہ ہوپائی، رمشا کو 16 اگست کو حراست میں لیا گیا تھا، اے ایف پی کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے اقلیتی امور پال بھٹی اوررمشا کے وکیل نویدچوہدری نے بتایا کہ رمشا کو محفوظ مقام پر منتقل کیاگیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story