آئی سی سی نے مشتبہ بولرز کو دوران میچ ’سینسر جیکٹ‘ پہنانے کی تیاری کرلی
بولرز کو سینسرز اس طرح سے پہنائے جائیں گے کہ انھیں احساس تک نہیں ہوگا
بولرز کو سینسرز اس طرح سے پہنائے جائیں گے کہ انھیں احساس تک نہیں ہوگا، فوٹو: فائل
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مشکوک بولنگ ایکشن کی جانچ کیلیے مشتبہ بولرز کو دوران میچ 'سینسر جیکٹ'پہنانے کی تیاری کرلی۔
یہ ایک ایسا حساس سسٹم ہے جس کی مدد سے بولرز کو سینسرز اس طرح سے پہنائے جائیں گے کہ انھیں احساس تک نہیں ہوگا،مگر ان کی مدد سے فوری طور پر بولنگ ایکشن کی جانچ ممکن ہوگی، اس طرح ہر ڈلیوری کا میچ کنڈیشنز میں جائزہ لینا ممکن ہوگا، اس ٹیکنالوجی کی لیبارٹری میں آزمائش شروع ہوگئی جلد ہی اس کو میچ کنڈیشن میں بھی آزمایا جائے گا۔ اس کی مدد سے ''چکرز'' کو کھیل سے باہر کرنے میں مدد ملے گی۔