پاکستان کو پرامن اورترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں رابن رافیل

ڈاکٹر عشرت العباد سے امریکی سفیر برائے معاشی ترقی اور قونصل جنرل کی ملاقات

شعبے وسائل کی کمی کے باعث نظر انداز رہے ہیں،گورنرسندھ۔فوٹو:اے پی پی

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے جمعرات کو گورنر ہائوس میں امریکی سفیر برائے معاشی ترقی رابن رافیل اور قونصل جنرل مائیکل ڈوڈ مین نے ملاقات کی۔

امریکی سفیر اور قونصل جنرل نے گورنر سندھ سے صوبے اور شہر میں ترقیاتی کاموں اور یو ایس ایڈ کے تعاون سے جاری منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، گورنر سندھ نے کہا کہ امریکا نے یو ایس ایڈ کے ذریعے اہم شعبوں تعلیم ، سیکیورٹی ، زراعت ، فوڈ پروسیسنگ، اساتذہ کی تربیت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرکے نیا تشخص ابھارنے میں کامیابی حاصل کی ہے یہ شعبے وسائل کی کمی کے باعث نظر انداز رہے ہیں۔




توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے صوبہ سندھ اور کراچی میں توانائی کے وسیع ذرائع دستیاب ہیں امریکا اس شعبے میں سرمایہ کاری کرے جس سے پاکستان میں توانائی بحران سے نمٹنے میں آسانی ہوگی اس موقع پر امریکی سفیر برائے معاشی ترقی رابن رافیل نے گورنر سندھ کو بتایا کہ ان کا ملک اور عوام دوست ملک پاکستان کو پر امن اور ترقی یافتہ دیکھنا چا ہتے ہیں۔
Load Next Story