کنٹینراسکینڈلبحال افسروں کی اہم عہدوں پرتعیناتی کانوٹس

کنٹینراسکینڈل میں ملوث ایف بی آرکے تمام سینئرافسروںکوبحال کردیاگیاہے،درخواست گزار

کنٹینراسکینڈل میں ملوث ایف بی آرکے تمام سینئرافسروںکوبحال کردیاگیاہے،درخواست گزار۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
سپریم کورٹ نے ایف بی آرسے نیٹووایساف سمیت افغان ٹرانزٹ ٹریڈکے نام پر بغیرڈیوٹی کلیئرہونیوالے55ارب کے کنٹینرز اسکینڈل میں معطلی کے بعدبحال ہونے والے افسران کی تعیناتیوں کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی۔


سپریم کورٹ کے ڈائریکٹر ہیومن ریسورس سیل کی طرف سے چیئرمین ایف بی آرکولکھے گئے خط میں کہاگیاہے کہ کنٹینرکیس میں مبینہ طورپرملوث ایف بی آرکے سینئرافسران وحکام کے بارے میں مکمل رپورٹ تیارکرکے جمع کروائی جائے۔''ایکسپریس''کودستیاب دستاویزکے مطابق سپریم کورٹ کے ہیومن ریسورس سیل کی طرف سے چیف جسٹس کوکنٹینراسکینڈل میں ملوث تمام سینئرافسران کی بحالی اورمعاملے کو سردخانے میں ڈالنے کے بارے میں موصول ہونے والی درخواست پرایف بی آر سے رپورٹ مانگی گئی ہے۔

درخواست گزار محمد شمیم کی طرف سے چیف جسٹس کو دی جانے والی درخواست میں اسکینڈل کے بارے میں شائع ہونے والی میڈیا رپورٹس کابھی حوالہ دیا گیا ہے ،درخواست گزار کی طرف سے کہاگیاہے کہ کنٹینراسکینڈل میں ملوث ایف بی آر کے تمام سینئر افسران کو بحال کردیا گیاہے جبکہ اسکینڈل کی ذمے داری درآمدکنندگان اورایف بی آرکے جونیئرافسران پرڈالی جارہی ہے۔ایکسپریس کے رابطہ کرنے پرایف بی آر کے سینئرافسر نے تصدیق کی کہ نہ صرف کنٹینر اسکینڈل میں ملوث تمام سینئرافسران کو بحال کردیا گیاہے بلکہ انہیںاہم عہدوں پرتعینات کیاگیاہے۔
Load Next Story