عدلیہ کی آزادی محض افسانوی باتیں تھیں بلاول بھٹو زرداری

ساراپروپیگنڈاسابق چیف جسٹس نے کیاتاکہ منتخب جمہوری حکومت کوہراساں اورکمزور کیا جاسکے،سربراہ پیپلزپارٹی

ساراپروپیگنڈاسابق چیف جسٹس نے کیاتاکہ منتخب جمہوری حکومت کوہراساں اورکمزور کیا جاسکے،سربراہ پیپلزپارٹی۔ فوٹو: فائل

QUETTA:
پاکستان پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عدلیہ کی آزادی محض ڈھونگ اور افسانوی باتیں تھیں۔


انھوں نے جمعرات کوسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہانام نہادآزادعدلیہ محض افسانوی باتیں اورتماشاتھیں، یہ ساراپروپیگنڈاسابق چیف جسٹس نے کیاتاکہ منتخب جمہوری حکومت کوہراساں اورکمزور کیا جاسکے۔انھوں نے کہاکہ جب عدالت ہی مشرف کے معاملے کوسنجیدہ نہیں لے رہی تو باقی ماندہ عوام کوبھی اس فکرمیں مبتلا نہیں ہوناچاہیے۔ایک اورپیغام میں انھوں نے توہین عدالت کے قانون پربھی جملے بازی کی۔
Load Next Story