پرویزمشرف کا کیس حساس ہوتا جارہا ہے شیخ رشید
حکومت خیال کرے اسے خراب کرنے سے بہت سے معاملات خراب ہوسکتے ہیں
کسی کو یہ غلط فہمی نہیں رہنی چاہیے کہ راحیل شریف کو نوازشریف لائے ہیں۔ فوٹو: فائل
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پرویزمشرف کا کیس حساس ہوتا جارہا ہے، حکومت کو خیال کرنا چاہیے اس معاملے کو خراب کرنے سے بہت سے معاملات خراب ہوسکتے ہیں، ان کو سمجھ ہی نہیں آرہی۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام بات سے بات کی میزبان ڈاکٹر ماریہ ذوالفقار خان سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ پرویزمشرف اسپتال وزیرداخلہ کی اجازت سے گئے تھے، معاملہ کافی گمبھیر ہوتا چلاجارہا ہے، کسی کو یہ غلط فہمی نہیں رہنی چاہیے کہ راحیل شریف کو نوازشریف لائے ہیں، ضیا الحق کو بھی تو ذوالفقار علی بھٹو ہی لائے تھے، اگر خدانخواستہ کوئی بڑاحادثہ ہوجاتا ہے تو سارا سیٹ اپ تبدیل ہوجائے گا، حکومت ہوش کے ناخن لے ۔ میں 2014 کو خونی سال قراردیتا ہوں اس قوم کی حالات نے مت ماردی ہے اسی لیے مت مارے ہوئے لیڈران سامنے آرہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ میں سیاست چھوڑدوں گا اگر اسحاق ڈار ڈالر کی قیمت نیچے لے آئیں، انھوں نے اپنی مارکیٹ بھارت کے حوالے کردی ہے۔
ادارے ڈوب رہے ہیں جس ادارے میں کوئی کرپشن پکڑی جاتی ہے وہ کہتے ہیں کہ جی آگ لگ گئی تھی ریکارڈ نہیں ہے، زرداری نوازشریف کو عسکری اداروںسے لڑانا چاہتے ہیں لیکن نوازشریف اب سمجھ دار ہوگئے ہیں۔ طالبان واضح طورپر کہہ رہے ہیں کہ ہم کو مذاکرات نہیں کرنے طالبان کو اب ہمیں سادہ نہیں سمجھنا چاہیے وہ ہر روز رات کو ٹی وی ٹاک شوز دیکھتے ہیں اور اسٹڈی کرتے ہیں کہ کس نے کیا بات کی ہے پھر وہ ٹیلی فون پر اسے کہتے ہیں'' کہ بندے داپتر بن ''۔ میں خود کش سیاستدان ہوں اپنا تابوت ساتھ اٹھائے پھرتا ہوں اس سال مجھ سمیت کئی بڑے سیاستدان اس دنیا سے جاسکتے ہیں۔ اگر حکومت کے خلاف کوئی مہم چلانی پڑی تو مارچ کے بعد طاہر القادری تحریک انصاف جماعت اسلامی اور چند دیگر لوگوں کے ساتھ مل کر چلائیں گے۔