آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا
فلم گریوٹی اور امریکن ہسل کے حصے میں 10‘ 10 اور ٹویلو ائیر اے سلیو کو 9 نامزدگیاں ملیں
فلم ٹویلف ائیرز ان سلیو کو 9 مختلف نامزدگیاں حاصل ہوئی ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
آسکرز ایوارڈزکی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تھری ڈی فلم گریوٹی اور امریکن ہسل کو مختلف کیٹگریوں میں 10 ' 10 نامزدگیاں ملی ہیں۔
فلم ٹویلف ائیرز ان سلیو کو 9 مختلف نامزدگیاں حاصل ہوئی ہیں۔ بہترین فلم کے اہم ترین ایوارڈ کی ریس میں کل 9فلمیں شامل ہیں ۔ ان میں فلم امریکن ہسل ' گریوٹی ' بارہ سال غلام کے علاوہ کیپٹن فلپس ' ڈالس بائرز کلب ' پَر 'نبراسکا ' فلومینا اور دی وولف آف وال اسٹریٹ شامل ہیں ۔
ان میں صومالی قزاقوں کے قبضے میں آنے والے کیپٹن فلپس کی سچی داستان کی فلم کو بھی اہم خیال کیا جارہا ہے یہ کردار ٹام ہنکیس نے ادا کیا ہے۔اکیڈمی پکچراینڈموشن کے مطابق رواں برس اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب 2 مارچ کو امریکی شہر لاس اینجلس میں ہوگی۔