قائداعظم ٹرافی راولپنڈی 102 پر ڈھیر عامر یامین کی 5 وکٹیں

ملتان نے دوسری باری میں 3 وکٹ پر 105رنز جوڑ کر مجموعی سبقت 284 تک پہنچا دی

ذیشان کی ناقابل شکست سنچری نے اسلام آباد کو کراچی وائٹس پر برتری دلا دی،بہاولپور سے میچ میں ایبٹ آباد نے 7 وکٹ پر247 رنز جوڑ لیے۔ فوٹو: فائل

قائداعظم ٹرافی میں راولپنڈی کی ٹیم102 پر ڈھیر ہو گئی،عامر یامین نے5 وکٹیں اپنے نام کیں،179رنز کی بھاری برتری لینے والے ملتان نے دوسری باری میں 3 وکٹ پر 105رنز جوڑ کر مجموعی سبقت 284 تک پہنچا دی۔

کراچی بلوز کو پشاور کیخلاف74رنز کے خسارے کا سامنا ہے، ذیشان کی ناقابل شکست سنچری نے اسلام آباد کو کراچی وائٹس پر برتری دلا دی، عماد وسیم نے ففٹی بنائی، بہاولپور سے میچ میں ایبٹ آباد نے جوابی اننگز میں7 وکٹ پر247 رنز جوڑ لیے، شکیل احمد سنچری سے 2رنزکی دوری پر پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق ملتان کیخلاف راولپنڈی کی ٹیم 102رنز بنا سکی، عامر یامین نے 38رنز دیکر5 وکٹیں اپنے نام کیں،کمیل عباس نے 39رنز کے عوض4 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا، عدنان مقصود21 اور اویس ضیا14رنز بناکر نمایاں رہے، 179رنز کی بھاری برتری لینے والی ملتان کی ٹیم نے دوسری باری میں 3 وکٹ پر 105رنز جوڑ کر مجموعی سبقت 284 کرلی، وقار حسین49 اور عبدالرحمان مزمل13 پر ناٹ آئوٹ ہیں،ذیشان اشرف 30 رنز بناکر پویلین واپس گئے۔ پشاور نے دوسری باری میں بغیر کسی نقصان 19رنز بناکر مجموعی سبقت 74کرلی، اس سے قبل کراچی بلوز کی ٹیم 219 پر آئوٹ ہوکر 55رنز کے خسارے میں گئی تھی، نوید خان نے 88 اور جاوید منصور نے 34رنز اسکورکیے، آفاق احمد نے 45رنز دے کر4 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا، تاج ولی نے 3 اور دلاور خان نے2 وکٹیں اپنے نام کیں۔




اسلام آباد نے 3 وکٹ پر 285 رنزجوڑ کر کراچی وائٹس پر36 رنزکی برتری حاصل کرلی، ذیشان علی 103 اور عماد وسیم 50 پر ناٹ آئوٹ ہیں، ان کے درمیان اب تک چوتھی وکٹ کیلیے98رنز کی شراکت بن چکی ہے، اس سے قبل ذیشان نے دوسری وکٹ کیلیے علی سرفراز (62) کے ہمراہ بھی 120رنزکی شراکت بنائی، شہزاد احمد نے2 وکٹیں لیں۔سیالکوٹ میں بارش اور خراب موسم کے سبب دوسرے دن کا کھیل ممکن نہیں ہوسکا،میزبان کیخلاف لاہور شالیمار نے تین وکٹ پر 142رنز بنائے ہیں۔باٹم سکس مرحلے میں جمعے کو مزید24.4 اوورز کے ممکنہ کھیل میں فیصل آباد نے ابتدائی دن کے اسکور205-7 کو 285-9 تک پہنچایا، فہیم اشرف31 رنزبناکرآئوٹ ہوئے جبکہ عدنان منیر31 اور عمران علی27 پرناٹ آئوٹ رہے، دونوں کے درمیان آخری وکٹ کیلیے58 رنزکی شراکت بن چکی ہے۔ایبٹ آباد نے جوابی اننگز میں7 وکٹ پر247 رنز جوڑ لیے، شکیل احمد سنچری سے2 رنز کی دوری پر پہنچ گئے، انھوں نے 198 گیندوں پر 98رنز ناٹ آئوٹ بنائے، وقار اورکزئی62رنز بناکر پویلین واپس لوٹے، عمران اللہ نے 4 اور عادل عدنان نے3 کھلاڑیوں کو قابو کیا۔ اس سے قبل بہاولپور کی آخری وکٹ گذشتہ روز کے اسکور 316رنز پر ہی گرگئی، فضل ربی نے 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
Load Next Story